نظام آباد /کنورٹ :(اکرم چوہان)نظام آباد میں خوفناک حادثہ میں کنٹینر ٹرک نے کھڑی ہوئی ٹریول بس کو ٹکر مار دی؛ جس میں 3 مسافرین ہلاکہ، ہوگئے ۔جن میں کنوٹ کی دو خواتین بھی شامل ہیں۔ بس کنوٹ سے حیدرآباد جا رہی تھی؛ یہ شدید حادثہ NH-44 پر گووند پیٹ کے قریب پیش آیا۔نظام آباد ضلع میں سڑک کا ایک المناک حادثہ پیش آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دو خواتین موقع پر ہی ہلاک ہو گئے، جبکہ کئی دیگر افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک نجی بس اور کنٹینر ٹرک کے درمیان شدید ٹکراؤ ہوا۔ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر کہرام مچ گیا اور مقامی رہائشیوں نے امدادی و بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دیں۔ویڈیو لنک دیکھیں