
ناندیڑ:(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ میں ہفتہ کی صبح 2 مریضوں کے بعد شام میں مزید 4 کورونا پازیٹیو مریض پائے گئے ہیں۔ان چار مریضوں کے من جملہ 3 مریضوں کا تعلق ناندیڑ کے رحمت نگر سے ہے، جن میں 14 سالہ کے دو لڑکے ہیں.
دیگر ایک مریض میں ایک خاتون عمر 32سال ہے۔ جبکہ چوتھے مریض کا تعلق ماہور سے ہے. اس طرح اب ناندیڑ میں کورونا سے متاثرین کی تعداد 44 ہوگئی ہے.
آج شام ناندیڑجن 3 مریض پائے گئے ان میں رحمت نگر کے مریضوں کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے ان کا تعلق رحمت نگر کی کورونا سے فوت ہونے والی خاتون کے قریبیوں میں سے بتایا جارہا ہے
