نئی دہلی :جامعہ کوآرڈی نیشن کمیٹی نے دعوی کیا ہے کہ گیٹ نمبر 7 پر واقع مظاہرے کے مقام کے نزدیک ایک بائیک سوار شخص نے گولی چلائی۔ سی سی ٹی وی میں بائیک سوار تین بیگ کے ساتھ نظر آرہا ہے۔ اس سے ایسا لگ رہا ہے کہ شاید وہ ڈلیوری بوائے ہے۔ بائیک کا نمبر صاف نظر نہیں آرہا ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایک کارتوس بھی برآمد کیا ہے۔
جامعہ کو آرڈی نیشن کمیٹی نے اگرچہ کورونا وائرس کے خطروں کو دیکھتے ہوئے کل عارضی طور پر مظاہرہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی اے اے، این پی آر اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کے اپنے فیصلے پر قائم ہے۔ قانون کی واپسی تک جدوجہد جاری رہے گی۔