ناندیڑ اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس » کچرا اٹھانے والی کمپنی کی خراب کارکردگی پر انتباہ

ناندیڑ: کارپوریشن میں آج اسٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شہر کی ترقیاتی صورتحال پر خوب بحث و مباحثے ہوئے ناندیڑ بلدیہ عظمیٰ میں اسٹینڈنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس کافی گرم رہا.

کمیٹی کے نومنتخبہ چیئرمین فاروق علی خان نے افسروں کی خراب کارکردگی پر باز پرس کی فاروق علی خان نے میٹنگ کے دوران افسروں کی لاپرواہی کی مثال دیتے ہوئے خود اپنے ہی وارڈ پیربرہان نگر کی سڑکوں پر باربار بن رہے گڈھوں اور سڑک کی خستہ حالی کو پیش کیا.

میٹنگ کے دوران دلت بستیوں میں جاری ترقیاتی کاموں پر بھی چرچا کی گئی ساتھ ہی شہر میں کچرا اٹھانے کے مسائل پر بھی بحث ہوئی اور انہیں اٹھانے اور خراب کارکردگی کی شکایت موصول ہوئیں ہیں ان شکایات کوبیان کرتے ہوئے فاروق علی خان نے کچرا اٹھانے والی کمپنی پر سخت کارروائی کرنے کا انتباہ بھی دیا.

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading