نئی دہلی: بجٹ اجلاس سے قبل صدر رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے مرکزی ہال میں ممبران پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔ اس دروان انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کو مودی حکومت کی اہم کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح سے حکومت نے مہاتما گاندھی کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا ہے۔
My government has given full freedom to the security forces for the strongest action against those who spread terrorism – President Kovind pic.twitter.com/16OIps6Fyp
— All India Radio News (@airnewsalerts) January 31, 2020
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے اپنے خطاب کے دوران شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیا تو برسر اقتدار نے میز بجا کر اس کا استقبال کیا جس سے مرکزی ہال کی گونج اٹھا اور صدر کو اپنے خطاب کے دوران کچھ دیر کےلئے رکنا پڑا لیکن اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی جس کی وجہ سے خطاب میں رخنہ پڑا۔
کووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ سیشن کے پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے صدر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کیا اور پارلیمنٹ میں پچھلے دنوں پاس شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیا جس میں پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی استحصال کی وجہ سے 31دسمبر 2014 تک ہندوستان آئے ہندو،سکھ،جین،بودھ،عیسائی اور پارسی طبقے کے لوگوں کو شہریت دینے کا التزام ہے۔

اس کے ذکر پر وزیراعظم نریندرمودی سمیت پوری برسراقتدار پارٹی نے دو بار زوردار طریقے سے میز تھتھپاکر خیر مقدم کیا۔ تقریباً ڈیڑھ منٹ تک مرکزی ہال میں ان کے میز تھپتھپانے کا شور گونجتا رہا۔ اس وجہ سے صدر کو تین بار رکنا پڑا۔ اس پر اپوزیشن نے احتجاج کے طورپر شور مچایا جس کی وجہ سے ایک بار پھر خطاب میں رخنہ پڑا۔
قبل ازیں، وزیراعظم نریندرمودی نے جمعہ کو امید ظاہر کی کہ پارلیمنٹ کا آج سے بجٹ اجلاس شروع ہورہا ہے جو ملک کے روزشن مستقبل کی بنیاد ڈالنے والا ہوگا اور ان کی حکومت کا زور دلتوں،محروموں،خواتین کے بااختیار بنانے پر ہوگا۔

مودی نے یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں نامہ نگاروں سے کہا ’’یہ اس سال کا اور اس دہائی کا پہلا اجلاس ہے۔ ہماری کوشش رہنی چاہئے کہ اجلاس دہائی ملک کے روشن مستقبل کےلئے مضبوط بنیاد ڈالنے والا اجلاس بنا رہے۔ہماری حکومت نے اب تک دلتوں، مظلوموں، محروموں اور خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت کام کیا ہےاور اس دہائی میں بھی ہماری یہی کوشش رہے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں زیادہ سے زیادہ اقتصادی موضوعات پر بحث ہوگی۔یہ یقینی بنایا جانا چاہئے کہ عالمی اقتصادی حالات کا ہندوستان کس طرح فائدہ اٹھا سکتا ہے،موجودہ عالمی صورت حال کا فائدہ ہندوستان کو کیسے مل سکے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کے دونوں اجلاس میں لوگوں کو اقتصادی طورپر بااختیار بنانے پر وسیع بحث ہونی چاہئے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو