ملزم معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے بارے میں نیا انکشاف

نئی دہلی۔دہشت گردوں کی مدد کرنے کے ملزم معطل ڈی ایس پی دیویندر سنگھ کے بارے میں نیا انکشاف ہوا ہے ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق دیویندر سنگھ دہشت گرد تنظیم سے "تنخواہ” لے رہا تھا ۔

11 جنوری کو دہشت گرد نوید مشتاق کی مدد کیلئے گرفتار دیویندر سنگھ کے اس معاملہ کی جانچ قومی جانچ ایجنسی ( این آئی اے ) کررہی ہے ۔ انگریزی اخبار انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق دیویندر دہشت گرد تنظیم حزب المجاہدین کو مدد کرنے کیلئے "تنخواہ” لیتا تھا ۔
بتادیں کہ حزب المجاہدین کے ہی دہشت گرد نوید مشتاق کے ساتھ دیویندر کو 11 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا ، جس کے بعد اس کو معطل کردیا گیا ۔ اخبار نے دعوی کیا ہے کہ دیویندر نے نہ صرف نوید کو ٹرانسپورٹ کرنے اور چھپنے کیلئے جگہ دینے کیلئے حزب المجاہدین سے پیسے لئے ۔ بلکہ پورے سال مدد کرنے کیلئے بھی پیسے لیتا تھا ۔ رپورٹ کے مطابق ایک افسر نے بتایا کہ جب دیویندر پکڑا گیا تب وہ نوید کو جموں لے کر جارہا تھا ، جس کے بعد نوید وہاں سے پاکستان جاتا تھا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading