دنگل گرل زائرہ وسیم ان دنوں سرخیوں میں چھائی ہوئی ہیں۔ پچھلے دنوں ان کے مذہب کے نام پر فلمی دنیا کو الواع کہنے کے اعلان کے بعد ان کو کافی لوگوں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ۔اب حال ہی میں زائرہ وسیم کے بگ باس میں شامل ہونے کی خبریں آ رہی تھیں،لیکن زائرہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔ دی خبری کے ٹویٹ کے مطابق، زائرہ سے بگ باس 13 کے لئے رابطہ قائم کیا گیا تھا۔ اس کے لئے انہیں 1.2 کروڑ روپے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن زائرہ نے اس پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔
بگ باس کی نوعیت کو دیکھا جائے تو زائرہ کو ملے آفر کی خبر پر یقین کیا جا سکتا ہے۔ کیونکہ یہ شو ہمیشہ ایسے کنٹیسٹینٹ لے کر آتا رہا ہے جو ٹی آر پی بڑھانے میں مفید رہے ہیں۔
بتادیں کہ ابھی حال میں ہی زائرہ وسیم نے مذہب کے نام پر بالی وڈ چھوڑنے کا فیصلہ لیا تھا ۔زائرہ نے سوشل میڈیا پر اپنے پوسٹ میں لکھا پانچ سال پہلے میں نے جو فیصلہ کیا اس نے میری زندگی پوری طرح بدل دی۔ میں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا تو اس نے میرے لئے شہرت کے بے شمار دروازے کھول دئیے، مجھے بیحد پیا رملا ،تعریف ملی ، لیکن یہ مجھے جہالت کی طرف لے جارہا تھا ، میں اپنے ایمان سے دور ہو رہی تھی۔اس لئے میں آج آفیشیل طور پر اعلان کرتی ہوں کہ میں اس میدان سے خود کو الگ کر رہی ہوں۔
#UrduNewsBollywood #UrduNewsJammuKashmir #ZairaWasim #Reject #BigBossOffer Zaira Wasim Fans