بالی ووڈ میں پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد

مبئی:18فروری ۔( ایجنسیز)جموں و کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملہ میں 40 جوان شہید ہوگئے۔ حملہ کے بعد جہاں ایک طرف پورا ملک غم میں ڈوبا ہوا ہے ، وہیں پاکستان کے خلاف لوگوں میں بھی کافی غصہ ہے۔ اور اب اس معاملہ میں سینے اسوسی ایشن نے ایک بڑا قدم اٹھایا ہے۔آل انڈین سائن ورکرس اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری رونک سریش جین نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ ہم سبھی کے لئے ملک پہلے ہے اور ہم سب ملک کے ساتھ کھڑے ہیں۔وہیں انہوں نے ایک تحریری جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اسوسی ایشن کی جانب سے پاکستانی اداکاروں اور فنکاروں پر پوری طرح پابندی لگا دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس کے بعد بھی اگر کوئی پاکستانی فنکار کے ساتھ کام کرنے کی کوشش کرےگا تو اس پر بھی اسوسی ایشن کی طرف سے سخت کاروائی کی جائےگی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading