ممبئی: جے جے جنکشن پر پاکستان مردہ باد کے نعروں کی گونج،پاکستانی وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش

ممبئی ۱۸؍فروری ممبئی کے جے جے جنکشن پر واقع الماس ہوٹل کے سامنے ساؤتھ ممبئی ایکتا کمیٹی کے بینر تلے تمام سیاسی ، سماجی اور ملی تنظیموں کے لیڈران و ذمہ داران نے پلوامہ حملہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پاکستان مروہ باد کے نعرے بھی لگائے ،اور پاکستانی وزیر اعظم کا پتلا نذر آتش کیا ۔اس موقع پر ممبر آف پارلیمنٹ اروند ساونت نے پلوامہ کے اندوہناک حادثہ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی بزدلانہ حرکت ہے ،اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔مولانا حلیم اللہ قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)نے کہا کہ یہ انتہائی بزدلانہ حرکت ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ، سی آرپی ایف کے جوانوں پر کیا گیا یہ حملہ ملک کی سلامتی اور اس کی روح پر حملہ ہے ۔
سماج وادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی نے کہا کہ کسی کو قتل کرنا انسانیت و مانوتا کے خلاف ہے جس کی کسی بھی مذہب میں اجازت نہیں ہے،انہوں نے اس حادثے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام ہندوستانی شہریوں سے ملک مخالف طاقتوں کے خلاف متحد ہوجانے کی اپیل کی ۔
ممبا دیوی سے ایم ایل اے امین پٹیل نے کہا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں پر کیا گیا یہ حملہ ملک کی سلامتی اور روح پر حملہ ہے ۔اس موقع پر رضا اکیڈمی کے کنوینر سعید نوری، مولانا ظہیر عباس رضوی،مولانا اعجاز کشمیری،حافظ اطہر علی،حافظ مسعود احمد حسامی،حافظ خلیل اللہ ،مشتاق احمد صوفی ،مفتی حفیظ اللہ قاسمی،مولانا زبیر احمد قاسمی ،مولانا عبد القیوم قاسمی ،خلیل زاہد صحافی ،این سی پی ممبئی کے صدر سچن اہیر،سابق ایم ایل اے ایڈوکیٹ یوسف ابراہانی،آصف خان ،عمر لکڑا والا،حفیظ ریشم والا،آصف سردار،حاجی عبد الحمید خان اور حاجی رفعت ،سید فرقان ،اکبر بابا خان، ڈاکٹر مہدی،عباس کپاسی،شمیم ریڈیو والا کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔مذکورہ احتجاجی پروگرام سراج الدین خان ایکتا کمیٹی ساؤتھ ممبئی کی کوششوں سے کامیاب ہوا ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading