
ممبئی، 4 اکتوبر (یو این آئ ) اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت سے متعلق منشیات کے معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون سے تفشیش کرنے والے نارکوٹیک کنٹرول بیورو (این سی بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹر کے پی ایس ملہوترا ، جو تفشیشی ٹیم کی سربراہی کر رہے ہیں وہ کرونا بیماری میں مثبت پائے گئے ھیں۔
دہلی میں تعینات ملہوترا اس معاملے میں منشیات کے زاویہ کی تحقیقات کے لئے ممبئی میں خیمہ زن ھے ۔ وہ بالی ووڈ کی مشہور شخصیات سے پوچھ گچھ کرنے میں سب سے آگے رھے ہیں۔
۔ این سی بی کے ایک سینئر افسر نے ملہوترا کے مثبت پائے جانے کی تصدیق کی ھے اور کہا کے افسر نے رپورٹ آنے کے بعد خود کو الگ تھلگ کرلیاھے لیکن انکی وجہ سے تفشیش متاثر نہی ھونگی ۔