ممبئی 9 نومبر(یواین آئی)اتر پردیش کے شہر اجودھیا میں بابری مسجد اور رام مندر تنازع میں حق ملکیت کے سلسلہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ سنیچر کو فیصلہ دیئے جانے کے پیش نظر ممبئی سمیت مہاراشٹرمیں حفاظتی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں جبکہ ممبئی کے حساس مقامات پر مسلح پولیس تعینات کردی گئی ہے اور ناکہ بندی کی جارہی ہے۔اس دوران کارگزار وزیراعلی دیویندر فڈنویس نے عوام سے اپیل۔

کی ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر صبر وتحمل کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے عوام سے یہ بھی کہاکہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور خصوصاً سوشل میڈیاکو نظر انداز کردیا جائے۔اس تعلق سے امن وامان برقرار رکھا جائے۔واضح رہے کہ ممبئی کی اہم شخصیات نے بھی صبر وتحمل کا مشورہ دیا ہے،ان میں سیاسی،سماجی اور دینی شخصیات شامل ہیں۔جاری۔۔۔۔
