لکھنو، 8نومبر (یو این آئی) اجودھیا معاملہ پر سپریم کورٹ کے کل فیصلہ سنائے جانے کے پیش نظر اترپردیش میں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو 11نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
سرکاری ترجمان کے مطابق سپریم کورٹ کے اجودھیا معاملہ پر دیئے جانے والے فیصلے کے پیش نظر وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کے عوام سے اپیل کی کہ آنے والے فیصلے کو جیت ہار کے ساتھ نہ دیکھا جائے۔ یہ ہم تمام کی ذمہ داری ہے کہ ریاست میں امن و قانون اور ہم آہنگی کو ہر حالت میں قائم رکھیں۔انہوں نے کہاکہ افواہوں پر قطعی توجہ نہ دیں۔
وزیراعلی نے کہاکہ انتظامیہ تمام کی سیکورٹی اور ریاست میں امن وقانون نظام قائم رکھنے کے لئے پرعزم ہے۔ کوئی بھی شخص اگر قانون نظام کے ساتھ کھلواڑ کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست کے تمام اسکول کالجوں کو 9سے 11نومبر تک بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔