Happy to announce @aimim_national candidates for upcoming #MaharashtraElections2019
1 Ratnakar Dnyanu Daware
(Kurla)
2 Mohammed Saalim Qureshi (Bandra East)
3 Shahawaz sarfraz Hussain shaikh (anushaktinagar)
4 @warispathan (Byculla)
5 Arif Moinuddin Shaikh (Andheri West)— Asaduddin Owaisi (@asadowaisi) September 23, 2019
حیدرآباد ، 23 ستمبر (یو این آئی) آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) جوکہ تلنگانہ حکمراں جماعت تلنگانہ راشٹریہ سمیتی (ٹی آر ایس) کی دوست بھی ہے نے پیر کو مہاراشٹر اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لئے امیدواروں کی تیسری فہرست جاری کردی.
پارٹی نے کرلا سے رتناکر ڈنانو ڈوارے ، باندرا ایسٹ سے محمد سلیم قریشی ، انوشکتی نگر سے شاہنواز سرفراز حسین شیخ کو میدان میں اتارا ہے۔ بائکلہ سے وارث پٹھان اور اندھیری مغرب سے عارف معین الدین شیخ کوبھی پارٹی نے ٹکٹ دیا ہے.
پارٹی نے اس سے قبل سات امیدواروں پر مشتمل دو فہرستیں جاری کی تھیں۔ دانیئل رمیش لاڈجے (وڈگاؤں شیری ، پونے) ، مفتی محمد اسماعیل عبد الخالق (مالیگاؤں وسط) ، محمد فیروز خان (ناندیڑ شمال) ، ایڈوکیٹ شنکر بھگوان سرگر (سانگولا) ، فاروق مقبول شبدی (سولا پور وسط) ، صوفیہ توفیق شیخ (سولا پور جنوب) اور حنا شفیق مومن (پونے کنٹونمنٹ)۔
First of all, I would like to thank the almighty & my party chiefs, @asadowaisi & @imAkbarOwaisi for showing their trust & selecting me again to serve the people of 184 Byculla constituency. I am really humbled by this gesture and would love to carry all on the good work done.
— Waris Pathan (@warispathan) September 23, 2019