ایک خاتون پولیس افیسر کا مدھیہ پردیش کے وزیر کے پیر چھونے کا ویڈیو ہوا وائیرل۔ ویڈیو

ایک خاتون پولیس افیسر کا مدھیہ پردیش کے وزیر کے پیر چھونے کا ویڈیو ہوا وائیرل۔ ویڈیو

بھوپال۔مدھیہ پردیش میں مذکورہ کمل ناتھ حکومت کا چہرہ اس وقت سرخ ہوگیا جب ضلع دیواس میں ریاست کے پبلک ورکرس ڈپارٹمنٹ اور ماحولیا ت کے وزیر سجن سنگھ کے ایک خاتون افیسر کی جانب سے پیر چھونے کا ویڈیو وائیرل ہوا ہے

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بی جے پی کے نائب صدر وجیش لوناوت نے ٹوئٹ میں کہاکہ”مدھیہ پردیش کی یہ نئی بیوروکریسی ہے جو وزیر کے پیر پرہے“۔

سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیوی کی 550ویں یوم پیدائش کے موقع پر ریاست میں مختلف پروگراموں کا انعقاد عمل میں لایاگیا‘ جس میں دیواس بھی شامل تھا۔اسی سلسلے کی کڑی میں وزیر دیواس پہنچے تھے جہا ں پر مذکورہ واقعہ پیش آیا۔

کہاجارہا ہے پیر چھونے والی افیسر دیواس میونسپل کارپوریشن کی کمشنر ہیں‘ مگر اس بات کی اب تک توثیق نہیں ہوئی ہے

Read More – یہ ایک سینڈیکیڈیڈ فیڈ ہے ادارہ میں اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. بشکریہ سیاست ڈاٹ کام-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading