ایودھیامعاملہ: سپریم کورٹ میں سماعت جنوری تک ملتوی

نٸ دہلی۔29۔اکتوبر۔ بابری مسجد۔ رام جنم بھومی معاملہ میں سپریم کورٹ نے سماعت جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ دو سطری اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت جنوری کے مہینہ میں شروع کئے جانے کا فیصلہ دیا۔ معاملہ کی باقاعدہ سماعت کا فیصلہ بھی اب جنوری میں ہی ہو گا۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بینچ نے کی۔ واضح رہے کہ اجودھیا میں متنازعہ زمین کو تین حصوں میں تقسیم کیے جانے والے 2010 کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی پر آج سماعت ہوئی تھی۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading