ایم آئی ایم کی جیت کی خوشی میں ایم آئی ایم پوسد نے منایا جشن

پوسد(سیّد فیضان الدین): دیش میں ہوئے الگ الگ ودھان سبھا الیکشن کے نتائج پر پورے دیش کی نظر ٹکی ہوئی تھی۔

اسی بیچ مہاراشٹر کے دھولیا پنسپل کارپوریشن میں ایم ائی ایم نے 4 سیٹو پر جیت حاصل کی تو دوسری طرف اپنے گڑھ تلنگانہ میں بھی ایم ائی ایم 8 سیٹو میں سے 7 سیٹے جیت کر اپنی طاقت برقرار رکھی۔ ایم آئی ایم کی اس جیت پر مہارشٹر کے پوسد شہر میں ایم ائی ایم کارے کرتاو نے ایم آئی ایم کارے کرتا کرشنا جادھاؤ کے گھر کے باہر پٹاخے جلاکر ایم آئی ایم زنداباد کے نعرے لگا کر اور مٹھایاں باٹ کر اپنی خوشی ظاہر کی اس موقع پر ڈاکٹر زبیر، امجد خان، سیّد صدیق الدین، اویس میرزا، کرشنا جا دھاؤ، اور مجلس کے سیکڑوں کارے کرتا موجود تھے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading