بھارت کے سب سے بڑے معاشی و مالیاتی مراکز کی حامل ریاست مہاراشٹر میں ‘سٹار لنک’ انٹرنیٹ سروسز شروع ہونے کے قریب ہے۔ اس طرح مہاراشٹر بھارت کی سب سے پہلی ریاست ہوگی جس میں ایلون مسک کی کمپنی کی جدید ترین انٹرنیٹ سروسز کا استعمال شروع کیا جائے گا۔
یہ بات وزیر اعلیٰ مہاراشٹر نے کہی کہ ‘سٹار لنک’ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں اپنی خدمات شروع کرنے جا رہی ہے۔
‘سٹار لنک’ دنیا کی تیز ترین انٹرنیٹ سروسز مہاراشٹر کے دور افتادہ علاقوں تک پہنچائے گی۔ تاہم مہنگی سروسز دینے کی وجہ سے بھارت میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
بھارت میں بتایا جاتا ہے کہ 90 کروڑ لوگ انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں۔ بھارت نے ماہ جون میں پاک بھارت جنگ کے ایک ماہ بعد ایلون مسک کو اپنی خدمات دینے کے لیے لائسنس جاری کیا ہے۔ جس جنگ کے حوالے سے صدر ٹرمپ بار بار کہہ رہے ہیں کہ اس میں بھارت کے 7 طیارے گرے تھے۔
ایلون مسک بڑے کاروباری ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ کے کٹر حامی ہوگئے تھے۔ تاہم دونوں کے درمیان جلد ہی جدائی ہوگئی اور دونوں نے اپنا پنا راستہ الگ کر لیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر وزیر اعلیٰ دیویندا فینڈاویس نے کہا یہ اعزاز سب سے پہلی ہماری ریاست مہاراشٹر کو مل رہا ہے جس میں ‘سٹار لنک’ اپنی خدمات دیگر ریاستوں سے سب سے پہلے فراہم کر رہی ہے۔ ان کی یہ پوسٹ بدھ کی رات دیر گئے سامنے آئی ہے۔