ممبٸ۔16.نومبر۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ا یس بی آئی) اپنے کسٹمرس کی مشکلیں آسان کرنے کیلئے مسلسل قدم اٹھا رہا ہے۔ اسی کو دھیان میں رکھتے ہوئے بینک نے اپنے کسٹمرس کیلئے نیٹ بینکنگ سے بغیر بینفیشیئری ایڈ کر کے پیسے بھیجنے کی سروس شروع کی ہے۔ ساتھ ہی بینک نے ایک دن میں پیسے بھیجنے کی حد کو بھی بڑھا دیا ہے۔ ایس بی آئی کے مطابق جس اکاؤنٹ میں آپ پیسے بھیج رہے ہیں اگر وہ ایس بی آئی میں ہی ہے تو چند منٹوں میں آپ کے پیسے ٹرانسفر ہو جائیں گے۔ حالانکہ اگر اکاؤنٹ کسی اور بینک میں ہے تو آپ آئی ایم پی ایس اور این ای ایف ٹی کے آپشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیے جانیں اس کے بارے میں۔۔۔
کر پائیں گے اتنے روپئے ٹرانسفر : ایس بی آئی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کرکے بتایا کہ اس سہولت کے ذریعے کسٹمرس روزانہ 25 ہزار روپئے تک بھیج سکتے ہیں۔ ہر ایک ٹرانسفر کے دوران آپ 10 ہزار روپئے تک بھیج سکیں گے.
چند سیکنڈ میں ہو جائے گا کام ۔ جب بھی آپ پیسے ٹرانسفر کرتے ہیں تو سب سے پہلے جس شخص کو آپ کو پیسے بھیجنے ہیں اسے جوڑنا ہوگا، بینیفیشیئری ایڈ کرنے میں جہاں کچھ بینک آدھے گھنٹے تک کا وقت لیتے ہیں تو کہیں پر یہ کام جلدی ہو جاتا ہے لیکن ایس بی آئی آپ کو بغیر بینیفیشیئری جوڑے پیسے ٹرانسفر کرنے کا موقع دیتا ہے۔ اس کیلئے اس نے ‘کوئک ٹرانسفر” کی سہولت شروع کی ہے