ایران: یوکرین طیارہ کو نشانہ بنائے جانے سے ناراض کئی ٹی وی اینکرز نے دیا استعفیٰ

تہران: یوکرین کا مسافر بردار طیارہ ایرانی میزائل کا نشانہ بننے کے خلاف سرکاری ٹی وی کی اینکر گلارہ جباری نے استعفیٰ دے دیا۔ گزشتہ روز ایران کی سرکاری ٹی وی اینکر نے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹ سے اپنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور لکھا کہ مجھے 13سال سے ٹی وی پر جھوٹ بولنے پر معاف کردیا جائے، میرے لئے یقین کرنا مشکل ہے کہ میرے اپنے لوگ مارے جارہے ہیں۔استعفیٰ دینے والی سرکاری ٹی وی کی اینکر نے یہ بھی لکھا کہ وہ اب آئندہ کبھی ٹی وی پر نہیں آئیں گی۔


اس کے علاوہ خاتون اینکرز صباراد اور زہرہ بھی اپنے استعفوں کا اعلان کر چکی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خاتون اینکرز کے علاوہ سرکاری ٹی وی چینل کے صحافیوں اور ملازمین نے بھی عوام سے معافی مانگی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثہ سے متعلق انہوں نے ٹی وی پر وہی کچھ رپورٹ کیا جو حکام نے انہیں بتایا۔

واضح رہے کہ رواں ماہ ایران میں یوکرین کا طیارہ گرنے سے 176 افراد ہلاک ہو گئے تھے، طیارہ میں 167 مسافر اور عملہ کے 9 افراد سوار تھے۔مسافر طیارہ تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیف جا رہا تھا، جس میں کینیڈا، ایران، سوئیڈن اور یوکرین کے شہری سوار تھے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading