ایران کے اسرائیلی شہروں تل ابیب، حیفا اور دیگر پر میزائلوں اور ڈرونز سے تازہ حملے : ویڈیو دیکھیں

ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے تل ابیب، حیفا اور دیگر شہروں پر میزائلوں اور ڈرونز سے حملے کیے ہیں۔

ایرانی ٹی وی کی خبر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میزائلوں نے ’اسرائیلی دفاعی نظام کی پرتوں‘ کو عبور کر لیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز کو اطلاعات ملی ہیں کہ شمالی ساحلی شہر حیفا میں ’ایک بستی‘ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ فی الحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے تاہم املاک کو نقصان پہنچا ہے۔

حیفا کی فوٹیج اور تصاویر میں شہر کے اوپر رات کے آسمان میں گہرا دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔ اسرائیلی پولیس کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جائے حادثہ سے دور رہیں اور زمین پر موجود پولیس کی ہدایات پر عمل کریں۔‘

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading