امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ امریکہ اس وقت ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کا حصہ نہیں ہے مگر یہ ممکن ہے کہ امریکہ اس تنازع کا حصہ بن جائے۔
اطلاعات کے مطابق انھوں نے کہا کہ وہ اس بات کو بھی تسلیم کریں گے کہ اگر روسی صدر ولادیمیر پوتن اس تنازع کے حل کے لیے ثالث بن جائیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ (پوتن) اس کے لیے تیار ہیں۔ ہماری اس حوالے سے طویل بات ہوئی ہے۔‘کریملن کے سرمایہ کاری کے سفیر کیریلی دمتروف نے علیحدہ سے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ روس اس تنازع میں ثالث بن کر ایک خاص کردار ادا کر سکتا ہے۔