ایرانی صدر کیساتھ ملاقات سے میں نے خود انکار کیا: ٹرمپ

واشنگٹن۔5 اکتوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) صدر ڈونالڈٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی اور ایرانی عہدیداروں نے گذشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر ایرانی صدر حسن روحانی سے ممکنہ ملاقات یا رابطے پر تبادلہ خیال کیا تھا لیکن میں نے ملاقات نہ کرنے پر اصرار کیا کہ جس کے بعد انہوں نے ملاقات منسوخ کردی تھی۔ ٹرمپ نے جمعہ کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ دونوں فریقوں نے بات چیت کی لیکن میں کہا کہ ایران اس ملاقات کے ذریعے پابندیوں میں نرمی پیدا کرنا چاہتا ہے۔میں نے کہا کہ آپ مذاق ضرور کریں گے۔ روحانی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر مجھ سے ملنا چاہتے ہیں۔قبل ازیں ایران کی طرف سے ایسا ہی دعویٰ کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امریکی صدر حسن روحانی سے ملنا چاہتے تھے مگر ایران نے امریکی صدر سے ملاقات سے انکار کیا۔ایرانی صدر روحانی نے گذشتہ ہفتے نیویارک میں امریکہ پر زور دیا تھا کہ وہ ایران پر مسلط کردہ ’سخت دباؤ کی پالیسی‘ تبدیل کرے۔

Read More

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading