ایرانیوں کا شام میں داخلہ ممنوع ہے: ذرائع کی تصدیق

گذشتہ ماہ شام میں سابق صدر بشار الاسد کی حکومت کے سقوط کے بعد ابھی تک نئی انتظامیہ کے ایران کے ساتھ تعلقات غیر واضح ہیں۔ ادھر شام میں آمد و رفت انجام دینے والی فضائی کمپنیوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ ان پر ایرانیوں اور اسرائیلیوں کو شام لانے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

دمشق کے ہوائی اڈے پر ایک ذریعے نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دمشق کے لیے پروازیں چلانے والی فضائی کمپنیوں کو آگاہ کر دیا گیا ہے کہ وہ دو اسرائیلی اور ایرانی ان دو شہریتوں کے حامل افراد کو شام نہیں لا سکتے۔
اسی طرح دمشق میں ایک سیاحتی کمپنی کے ذریعے نے بتایا کہ "ہمیں قطر کی فضائی کمپنی کی جانب سے ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ دمشق آنے کے خواہش مند ایرانی مسافروں کے لیے بکنگ نہیں کی جا سکتی، تاہم اس حوالے سے وزارت نقل و حمل کی جانب سے ہمیں کوئی سرکاری ہدایات موصول نہیں ہوئیں”۔

بظاہر دو فضائی کمپنیوں (قطر اور ترکیہ) نے ان تدابیر پر عمل درآمد شروع کر دیا ہے جن کا عبوری حکام نے سرکاری طور پر اعلان نہیں کیا۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading