اہم خَبر: یوگی راج میں بے بس ماں نے 4 بچوں کے ساتھ زہر کھا کر خودکشی کی


اتر پردیش: ماں نے 4 بیٹوں کے ساتھ زہر کھا کر کی خودکشی

فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور کے شانتی نگر کالونی میں ایک خاتون نے اپنے چاربچوں کو زہر کھلانے کےبعد خود زہر کھا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ شانتی نگر کالونی میں رام بھروسے کی بیوی شیاما دیوی(42)نرنکاری بالکلا انٹرکالج میں کھانے پکانے کا کام کرتی تھی۔ رام بھروسے نشے کا عادی تھ اور کوئی کام نہیں کرتا تھا جس کی وجہ سے میاں۔بیوی میں آئے دن تنازع ہوتا رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق شیاما نے دو دن قبل پہلے اپنے چاروں بیٹوں کو زہر کھلایا اور پھر خود کھالیا۔اور پولیس کو اس کی اطلاع دو دن بعد سنیچر کو اس وقت لگی جب پڑوسیوں نےمکان کے اندر سے بدبو آنے کی شکایت پولیس سے کی۔ مہلوکین کی شناخت شیاما(45)،پنکی(21)،پرینکا(14)،ورشا(12) اور ننکی (10) کے طور پر ہوئی ہے۔پولیس نے شوہر رام بھروسے کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس رام بھروسے کے علاوہ پڑوسیوں سے بھی پوچھ گچھ کررہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق میاں۔بیوی میں دودن قبل کسی بات کے حوالے سے تنازع ہوا تھا اور دونوں کے درمیان یہی جھگڑا شیاما کے اس آخری قدم کا باعث بنا۔اس ضمن میں پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اور چھان بین جاری ہے۔

کورونا وائرس: دو مزید مشتبہ مریض دہلی کے رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل

کورونا وائرس کے دو مزید مشتبہ مریضوں کو دہلی واقع رام منوہر لوہیا اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کل 8 مشتبہ مریض اب اس اسپتال میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ اسپتال میں داخل دونوں نئے مشتبہ مریضوں کے سیمپل پونے جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔


نربھیا معاملہ: مجرم اکشے ٹھاکر نے صدر جمہوریہ کے پاس بھیجی رحم کی عرضی

نربھیا معاملہ کے مجرموں کو پھانسی کی سزا سنا دی گئی ہے لیکن روزانہ کسی نہ کسی عرضی پر سماعت ہو رہی ہے یا پھر صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی عرضی پہنچ جا رہی ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اب مجرم اکشے ٹھاکر نے صدر جمہوریہ کے پاس رحم کی عرضی بھیجی ہے۔ اس سے قبل ونے کمار کی رحم کی عرضی آج صبح ہی صدر جمہوریہ نے خارج کی تھی۔


نربھیا معاملہ: صدر جمہوریہ نے ونے کمار کی رحم کی عرضی خارج کی

نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملہ کے ایک مجرم ونے کمار شرما کی رحم کی عرضی صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے خارج کر دی ہے۔ ونے کمار شرما سمیت چاروں مجرموں کو یکم فروری کو پھانسی دیے جانے کی تاریخ مقرر تھی لیکن 31 جنوری کو دہلی کی ایک عدالت نے پھانسی کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ آئندہ حکم جاری ہونے تک یہ پھانسی ملتوی رہے گی۔


حکومت ’شاہین باغ مظاہرین‘ سے بات چیت کرنے کے لیے تیار: روی شنکر پرساد

مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے ہفتہ کے روز شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کر رہے لوگوں کے ساتھ بات چیت کی تجویز پیش کی ہے۔ انھوں نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ وہ ایک خاکہ تیار کریں گے جس کے تحت شاہین باغ کے مظاہرین سے بات چیت کریں گے۔ اس دوران ان کی شہریت ترمیمی قانون کو لے کر اندیشے دور کیے جائیں گےْ۔ قابل ذکر ہے کہ شاہین باغ میں خواتین شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف گزشتہ 15 دسمبر سے دھرنا و مظاہرہ کر رہی ہیں۔


کورونا وائرس: چین سے 324 ہندوستانی دہلی پہنچے، سبھی آئی ٹی بی پی کیمپ میں داخل

چین میں کورونا وائرس سے مچے کہرام کے درمیان وُہان میں بسے 324 ہندوستانی شہریوں کو ائیر لفٹ کر کے دہلی ائیر پورٹ پر آج صبح لایا گیا ہے۔ ان میں کئی طلبا بھی ہیں۔ جمعہ کی دوپہر ائیر انڈیا کی ایک اسپیشل فلائٹ نے ہندوستان سے وُہان کے لیے پرواز بھری اور پھر جمعہ کی دیر رات ہندوستانیوں کا پہلا جتھہ لے کر وُہان سے واپسی کے لیے اڑے۔ ہفتہ کی صبح تقریباً ساڑھے سات بجے دہلی ائیر پورٹ پر فلائٹ لینڈ ہوا۔ ائیر پورٹ پر موجود اسکریننگ کیمپ میں وُہان سے لائے گئے مسافروں کی جانچ ہوئی اور اس کے بعد انھیں دہلی میں ہی آئی ٹی بی پی کیمپ میں داخل کر دیا گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق دہلی ائیر پورٹ پر چین کے وُہان سے ائیر انڈیا کی فلائٹ میں آنے والے سبھی 324 ہندوستانیوں کو ہندوستان-تبت سرحدی پولس (آئی ٹی بی پی) چھاؤلا کیمپ میں لے جایا گیا ہے۔ انھیں میڈیکل جانچ کے لیے 14 دنوں کے لیے کیمپ میں رکھا جائے گا۔



یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading