اہم خَبر: بی جے پی رکن اسمبلی نے ہتھیار لہراتے ہوئے بالی ووڈ گانا پر کیا ڈانس

اتراکھنڈ: بی جے پی رکن اسمبلی نے ہتھیار لہراتے ہوئے بالی ووڈ گانا پر کیا ڈانس

اتراکھنڈ کے خان پور سے بی جے پی رکن اسمبلی پرنب سنگھ چمپئن کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں بی جے پی رکن اسمبلی ہتھیاروں کے ساتھ ’مجھ کو رانا جی معاف کرنا‘ گانے پر ٹھمکے لگاتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ گندی گندی گالی دیتے ہوئے اور شراب پیتے ہوئے بھی نظر آ رہے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ یہ وہی رکن اسمبلی ہیں جنھوں نے کچھ دن قبل ایک صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور اس کی پٹائی بھی کر دی تھی۔


راجستھان: گہلوت حکومت کا بڑا فیصلہ، کسانوں کی فلاح کے لیے فنڈ قائم کرنے کا اعلان

راجستھان کی گہلوکت حکومت نے بدھ کے روز بجٹ پیش کیا جس میں کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ دراصل وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کسان فلاحی فنڈ بنائے جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فنڈ کے لیے کانگریس حکومت نے 1000 کروڑ روپے کا بجٹ بھی الاٹ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ ہر گرام پنچایت میں ’نندی گائے آشرے‘ کے قیام کا بھی فیصلہ لیا گیا ہے۔

کانگریس لیڈروں نے راہل گاندھی کا لکھنؤ ائیر پورٹ پر کیا زبردست استقبال

راہل گاندھی کے لکھنؤ ائیر پورٹ پر پہنچنے کے بعد کانگریس لیڈروں نے ان کا زوردار استقبال کیا۔ یہاں سے وہ امیٹھی کے لیے روانہ ہوں گے۔ امیٹھی میں وہ کانگریس کے کارکنان کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔


مشرقی شام میں بارودی سرنگ دھماکہ، 7 معصوموں کی موت

دمشق: شام کے مشرقی صوبے دیرالزور کے شہر دابلان میں بارودی سرنگ میں دھماکے ہونے سے منگل کو کم از کم 7 بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ یہ اطلاع عالمی میڈیا کے مختلف ذرائع نے دی ہے۔ یہ بارودی سرنگیں آئی ایس کے دہشت گردوں نے شہر پر کنٹرول برقرار رکھنے کے لئے لگائی تھی۔ ان بارودی سرنگوں کو ہٹائے جانے کے دوران ان کی زد میں آکر بہت سے شہری بھی مارے جا چکے ہیں۔

بنگلورو میں زیر تعمیر عمارت گری، 1 ہلاک، ریسکیو آپریشن جاری

کرناٹک کے بنگلورو کے پولیکیشی نگر میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہو گئی۔ حادثہ میں ایک شخص کی موت ہو گئی ہے۔ اب تک 8 لوگوں کو عمارت کے ملبے سے باہر نکال کر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ موقع پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading