ونگ کمانڈر ابھینندن نے فضائیہ سربراہ بی ایس دھنوا کے ساتھ مگ-21 میں اڑان بھری
چیف ایئر چیف مارشل بی ایس دھنوا اور ونگ کمانڈر ابھینندن ورتمان نے آج مگ -21 جنگی طیارے میں اڑان بھری، بتا دیں، اسی سال 27 فروری کو ابھینندن ورتمان نے پاکستانی جنگی طیاروں کو مگ -21 سے بھگایا تھا۔ اس دوران ابھینندن نے نوشیرا سیکٹر میں پاکستانی ایف -16 طیارے کو مار گرایا تھا۔ تاہم، اس دوران ان کا ہوائی جہاز بھی حادثے کا شکار ہو گیا تھا ان کا جہاز پاکستانی سرحد میں جا گرا تھا۔ پاکستانی فوج نے ابھینندن کو حراست میں لے لیا تھا۔ ان کی رہائی کے بعد کئی طبی ٹیسٹ ہوئے، حال میں ہی انہیں دوبارہ طیارہ اڑانے کی اجازت ملی ہے۔
BREAKING: IAF Chief Air Chief Marshal BS Dhanoa & Wing Commander Abhinandan Varthaman today flew a sortie in a MiG-21 fighter aircraft. During Pakistani counter attack on India on Feb 27 in response to Balakot airstrikes, Abhinandan had flown a MiG 21 Bison fighter into PoK(file) pic.twitter.com/7mbTiEcQIF
— ANI (@ANI) September 2, 2019
کینیا میں سیلاب سے 5 ہندوستانی سیاحوں کی موت
نائیواشا: کینیا میں نائیواشا شہر کے سیاحتی ریزارٹ میں سیلاب کے پانی کے ریلے میں سیاحوں کی وین بہنے سے پانچ ہندوستانی سیاحوں اور ایک کینیائی ٹورسٹ گائیڈ کی موت ہو گئی۔ رفٹ ویلی کے علاقائی پولس کمانڈر مارکس اوچولا نے ہیلز گیٹ نیشنل پارک میں ہونے والے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے۔
مارکس اوچولا نے کہا ’’گائیڈ قرب و جوار کے موسم کا صحیح اندازہ نہیں لگا سکے۔ وہ اس بات کو جانتے تھے کہ سیلابی پانی اونچائی والے علاقوں سے نکلتا ہے لیکن وہ اس کا تجزیہ نہیں کر سکے۔ ہم وہاں موجود لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں ہے‘‘۔ حکام کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے کے قریب ہوا۔
مارکس اوچولا نے کہا کہ راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے لیکن سیلاب کے پانی کی سطح بلند ہونے کی وجہ سے امدادی کام سست روی سے جاری ہے۔ سیاحت اور جنگلاتی حیاتیات کی وزارت نے کہا کہ سیلاب میں سیاحوں کے ڈوبنے کا اندیشہ ہے، جبکہ دیگر لوگوں کو بچا لیا گیا ہے۔
مالی میں عمارت کے گرنے سے 15 افراد ہلاک
بماکو: مالی کے دارالحکومت بماکو میں ایک زیر تعمیر عمارت کے گرنے سے کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی جبکہ 26 دیگر کو بچا لیا گیا۔ حکومت اور مقامی میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح دارالحکومت بماکو میں تین منزلہ عمارت تاش کے پتوں کی طرح بکھر گئی جس کے ملبے میں دبنے سے کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی تاہم 26 افراد کوبچا لیا گیا۔ اس دوران ایمرجنسی سروس کے اہلکاروں نے تقریباً چار سال کی ایک بچی کو عمارت کے ملبے سے زندہ باہر نکالا۔
شہری دفاع کی وزارت نے بتایا کہ ریسکیو ٹیم نے ایک خاتون کو بھی زندہ باہر نکالا ہے۔ وزارت نے عمارت کے مالک کے خلاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق عمارت کی سب سے اوپری منزل کے گرنے کے بعد باقی فلور بھی منہدم ہوگئے۔ مالی میں اس طرح کے واقعات عام بات ہے کیونکہ یہاں بغیر اجازت کے اکثر اس طرح کی عمارتوں کی تعمیر کی جاتی ہے۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-
