دہلی کی ایک عدالت نے نربھیا معاملہ کے مجرموں کی پھانسی ملتوی کی
یکم فروری کی صبح 6 بجے نربھیا کے چاروں مجرموں کو پھانسی پر چڑھایا جانا تھا لیکن دہلی کی ایک عدالت نے پھانسی دیے جانے کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق عدالت نے فی الحال پھانسی کی اگلی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں عدالت کا حکم سامنے آئے گا۔
2012 Delhi gang-rape case: A Delhi Court stays execution of convicts till further orders pic.twitter.com/jdg28SSDmN
— ANI (@ANI) January 31, 2020
ایک بار پھر ’سپر اوور‘ میں ہندوستان نے لہرایا فتح کا پرچم، نیوزی لینڈ کو ہاتھ لگی مایوسی
ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو ایک بار پھر سپر اوور میں شکست فاش دے کر 5 میچوں کی ٹی-20 سیریز میں 0-4 کی سبقت حاصل کر لی ہے۔ ہندوستان نے نیوزی لینڈ کے سامنے جیت کے لیے 166 رن کا ہدف رکھا تھا لیکن نیوزی لینڈ کی تیم 20 اوور کھیل کر 7 وکٹ پر 165 رن ہی بنا سکی۔ نتیجہ کار ایک بار پھر میچ سپر اوور میں چلا گیا اور پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 13 رن بنائے۔ جواب میں بلے بازی کرنے اتری ہندوستانی ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر ایک گیند باقی رہتے ہی 16 رن بنا ڈالے۔
Another win in the Super Over #TeamIndia go 4-0 up in the series. #NZvIND pic.twitter.com/G6GqM67RIv
— BCCI (@BCCI) January 31, 2020
شاہین باغ مظاہرے کی وجہ سے ووٹنگ میں کوئی رخنہ نہیں: چیف الیکٹورل افسر
دہلی پولس کے ساتھ شاہین باغ میں انتخابی حالات کا جائزہ لینے پہنچے الیکشن کمیشن افسران نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے حالات اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ دہلی چیف الیکٹورل افسر رنبیر سنگھ نے کہا کہ وہ شاہین باغ ووٹنگ سے متعلق انتظامات کو دیکھنے پہنچے تھے اور یہاں کی پانچوں بوتھوں پر رائے دہندگان کو پہنچنے میں کسی بھی طرح کی رکاوٹ نہیں ہے۔ ساتھ ہی رنبیر سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ سبھی اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرنے کے لیے ووٹنگ مراکز پر پہنچیں۔
واضح رہے کہ شاہین باغ میں خواتین کا مظاہرہ گزشتہ تقریباً 50 دنوں سے جاری ہے اور الیکشن کمیشن کے افسران پولس ٹیم کے ساتھ وہاں پہنچے تھے اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ اس مظاہرے کی وجہ سے کہیں 8 فروری کو ہونے والی ووٹنگ میں کوئی رخنہ تو پیش نہیں آئے گا۔ لیکن چیف الیکٹورل افسر نے واضح کر دیا کہ شاہین باغ میں پولنگ بوتھ تک پہنچنے میں کسی کو پریشانی نہیں ہوگی۔
Delhi Chief Electoral Officer, Ranbir Singh: We had come here to review poll preparations. There are no obstacles in the route to 5 polling locations in Shaheen Bagh. I would like to appeal to all to cast their votes. https://t.co/2WRp3AT4Rb pic.twitter.com/GVg3xRVh9J
— ANI (@ANI) January 31, 2020
سی اے اے مظاہرہ: حالات کا جائزہ لینے پولس اور الیکشن کمیشن کے افسران شاہین باغ پہنچے
دہلی پولس کے ساتھ الیکشن آبزرور آج شاہین باغ پہنچے ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق وہاں کے حالات کا جائزہ لینے کے مقصد سے انتخابی کمیشن کے افسران مظاہرہ کے مقام پر پہنچے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ تقریباً 50 دنوں سے خواتین کا مظاہرہ شہریت قانون اور این آر سی کے خلاف جاری ہے اور ان کا کہنا ہے کہ جب تک یہ سیاہ قانون واپس نہیں لے لیا جائے گا وہ اپنی جگہ سے نہیں ہٹیں گی۔
پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے پیش، لوک سبھا کل 11 بجے تک کے لیے ملتوی
مرکزی وزیر مالیات نرملا سیتارمن نے آج پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے پیش کر دیا۔ بعد ازاں لوک سبھا کل یعنی یکم فروری 11 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔
Lok Sabha adjourned till 11am tomorrow https://t.co/VdxwIAVYmA
— ANI (@ANI) January 31, 2020
کرکٹ: چوتھے ٹی-20 میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر ہندوستان کو دی بلے بازی کی دعوت
پہلے تینوں ٹی-20 میچ جیت کر سیریز پر قبضہ جما چکی ہندوستانی ٹیم آج نیوزی لینڈ میں اپنا چوتھا ٹی-20 میچ کھیلنے میدان پر اتری ہے۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے ایک بار پھر ٹاس جیت لیا ہے اور اس نے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ولیمسن کندھے میں چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل رہے ہیں۔ ان کی جگہ کپتانی ٹم ساؤدی کر رہے ہیں۔ اس میچ میں ہندوستانی ٹیم میں تین تبدیلی کی گئی ہے۔ روہت شرما، رویندر جڈیجہ اور محمد شامی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ سنجو سیمسن، واشنگٹن سندر اور نودیپ سینی پلیئنگ الیون میں شامل کیے گئے ہیں۔
India Vs New Zealand 4th T20i: New Zealand has won the toss and elected to bowl first. pic.twitter.com/7BY8uKId9o
— ANI (@ANI) January 31, 2020
شہریت ترمیمی قانون تاریخ میں ’سیاہ قانون‘ کے طور پر درج ہوگا: ارملا ماتونڈکر
معروف اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے شہریت ترمیمی قانون سے متعلق ایک بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے قانون سے متعلق اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دوسری جنگ عظیم کے بعد برطانوی حکومت رالیٹ ایکٹ لائی تھی۔ 1919 کا رالیٹ ایکٹ اور 2019 کا شہریت ترمیمی قانون تاریخ میں درج کیے جانے والے ’سیاہ قانون‘ ہیں۔
Urmila Matondkar:After end of the WW II in 1919, British knew that unrest was spreading in India&that may rise after war was over. So, they brought a law commonly known as Rowlatt Act.That 1919 law&Citizenship (Amendment)Act of 2019 will be recorded as black laws in history(30.1) pic.twitter.com/qYFNamxrEe
— ANI (@ANI) January 31, 2020
جامعہ فائرنگ: ملزم گوپال نے واقعہ سے متعلق معافی مانگنے سے کیا انکار!
جامعہ پولس فائرنگ معاملہ میں گرفتار گوپال شرما پولس کی گرفت میں ہے اور پولس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس نے واقعہ کے تعلق سے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے۔ ساتھ ہی گوپال شرما نے اس بات سے انکار کیا ہے کہ وہ کسی تنظیم سے جڑا ہوا ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ایسا قدم اس نے سوشل میڈیا پر ویڈیو دیکھ کر چندن گپتا (2018 میں کاس گنج تشدد کا شکار) کی موت کا بدلہ لینے کے مقصد سے اٹھایا۔
Delhi Police Sources:Accused(in Jamia firing) doesn't regret his act, so far he has denied being affiliated to any organization.He got radicalized after watching videos on social media.He wanted to take revenge of the death of Chandan Gupta(killed during Kasganj violence in 2018) pic.twitter.com/xLf7tN13X7
— ANI (@ANI) January 31, 2020
جامعہ فائرنگ: دہلی پولس ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کر رہے ناراض طلبا کو پولس نے حراست میں لیا
شرپسند گوپال شرما کی گولی سے زخمی شاداب کا علاج ایمس کے ٹروما سنٹر میں جاری ہے اور اس فائرنگ واقعہ سے ناراض طلبا بڑی تعداد میں دہلی پولس ہیڈکوارٹر پر مظاہرہ کر رہے تھے جنھیں پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔
Delhi: Protesters who were sitting outside Police Headquarters(old) at ITO against the firing incident in Jamia area yesterday, detained by Police pic.twitter.com/n6D4rlr6yy
— ANI (@ANI) January 31, 2020
جامعہ فائرنگ کے خلاف دہلی پولس ہیڈکوارٹر پر طلبا کا دھرنا جاری
جمعرات کو شہریت قانون کے خلاف جامعہ سے راج گھاٹ کے لیے نکلے مارچ میں شامل ایک طالب علم شاداب فاروق کو گولی لگنے سے یونیورسٹی طلبا کافی ناراض ہیں اور وہ رات سے ہی دہلی پولس ہیڈکوارٹر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ طلبا کی ناراضگی پولس سے اس لیے ہے کیونکہ گوپال شرما نامی شرپسند شخص ہاتھ میں بندوق لے کر لہراتا رہا اور قریب ہی درجنوں پولس کھڑی تماشہ دیکھتی رہی۔ فائرنگ کے بعد جب گولی شاداب کے ہاتھ میں لگی تب جا کر پولس نے اسے گرفتار کیا۔ زخمی شاداب اب بھی اسپتال میں ہے اور رات میں بھیم آرمی سربراہ چندرشیکھر آزاد اس سے ملنے کے لیے پہنچے تھے۔
Delhi: Protesters continue to sit outside Police Headquarters(old) at ITO against the firing incident in Jamia area yesterday. pic.twitter.com/w5ZJe2VeoH
— ANI (@ANI) January 31, 2020
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو