مہاراشٹر: بس اور جیپ کی ٹکر میں 4 افراد ہلاک، کئی زخمی
مہاراشٹر کے سولاپور ضلع کے ویراگ علاقہ میں آج بس اور جیپ کے درمیان زبردست ٹکر ہو گئی۔ اس واقعہ میں 4 لوگوں کی ہلاکت کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ میڈیا ذرائع سے موصول ہو رہی خبروں کے مطابق حادثہ میں کم از کم 10 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔
Maharashtra: Four people dead, 10 other injured in a collision between a jeep and a state transport bus in Vairag area of Solapur district, earlier today. pic.twitter.com/yJlbl46FsC
— ANI (@ANI) February 21, 2020
کرکٹ: اسپین گیندباز پرگیان اوجھا نے سبھی فارم کے کرکٹ کو کہا الوداع
بائیں ہاتھ کے ہندوستانی اسپن گیندباز پرگیان اوجھا نے کرکٹ کے سبھی فارمیٹ کو الوداع کہہ دیا ہے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا میں فینس کے نام شیئر ایک جذباتی پیغام میں انھوں نے بین الاقوامی اور گھریلو کرکٹ سے فوری طور پر ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ اب زندگی کے اگلے مرحلے کی طرف بڑھنے کا وقت ہے۔ ساتھ ہی حیدر آباد کے لیے کھیل چکے اوجھا نے اپنے کیریر کے دوران مدد کے لیے اپنے شیدایئوں سے لے کر حیدر آباد کرکٹ ایسو سی ایشن اور سوروبھ گنگولی سے لے کر وی وی ایس لکشمن تک کئی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔
Left-arm Spinner Pragyan Ojha announces retirement from all forms of cricket with immediate effect (file pic) pic.twitter.com/6V9HLwdEvF
— ANI (@ANI) February 21, 2020
شاہین باغ مظاہرہ: دو مہینے سے بند ’کالندی کنج سڑک‘ نوئیڈا پولس نے کھولی
شاہین باغ مظاہرہ کے پیش نظر نوئیڈا پولس نے نوئیڈا کے مہامایا فلائی اوور سے کالندی کنج کا راستہ جو بند کیا تھا، اسے آج کھول دیا گیا۔ شاہین باغ مظاہرہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ دو مہینے سے یہ راستہ بند تھا اور لوگ نوئیڈا پولس پر انگلی بھی اٹھا رہے تھے کہ مظاہرہ سے اتنی دور یہ راستہ کیوں بند کیا گیا ہے۔
#CAA_NRC_Protests #ShaheenBaghProtest
नोएडा के महामाया फ्लाईओवर से कालिंदी कुंज का रास्ता खोला गया | शाहीन बाग विरोध प्रदर्शन की वजह से बीते 2 महीने से बंद था रास्ता | अपडेट्स के लिए क्लिक करेंhttps://t.co/Zn4lWf5MEY pic.twitter.com/buqYPb5xOW
— NBT Hindi News (@NavbharatTimes) February 21, 2020
ٹرمپ نے اب استقبال کرنے والوں کی تعداد بتائی ایک کروڑ، منوج جھا نے کیا طنزیہ ٹوئٹ
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا دو دنوں بعد ہندوستان دورہ شروع ہونے والا ہے اور احمد آباد میں ان کے استقبال کی تیاریاں زور و شور سے ہیں۔ اس درمیان امریکی صدر نے کولوراڈو کی ایک ریلی میں کہہ دیا کہ احمد آباد میں ان کا استقبال کرنے کے لیے ایک کروڑ لوگ موجود ہوں گے۔ ٹرمپ کے اس بیان پر لوگ کافی مذاق بنا رہے ہیں۔ آر جے ڈی لیڈر منوج جھا نے بھی اس سلسلے میں ایک طنزیہ ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے لکھا ہے کہ ’’کیا بھائی صاحب! بچے کی جان لو گے کیا؟ 7 ملین ہی نہیں بن پا رہا تھا اور اب آپ افسانہ کو 10 ملین پر لے گئے۔‘‘ دراصل ٹرمپ نے کچھ دنوں پہلے ایک بیان دیا تھا جس میں انھوں نے کہا تھا کہ ہندوستانی پی ایم مودی نے ان سے کہا ہے کہ احمد آباد میں 70 لاکھ لوگ ان کا استقبال کریں گے۔ حالانکہ بعد میں سرکاری ذرائع نے کہا تھا کہ استقبال کرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ تک ہو سکتی ہے۔
क्या भाई साहब! बच्चे की जान लोगे क्या ? 7 मिलियन ही नहीं बन पा रहा था और अब आप अफ़साने को 10 मिलियन पर ले गए। https://t.co/4RpduOnnz7
— Manoj K Jha (@manojkjhadu) February 21, 2020
’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ لگانے والی امولیہ لیونا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیجا گیا
اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی نے گزشتہ دنوں سی اے اے مخالف ایک ریلی نکالی جو تنازعہ کا شکار ہو گیا۔ اس ریلی میں امولیہ لیونا نامی ایک لڑکی نے مائک پر جا کر ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگا دیا جس کے بعد ریلی میں کافی ہنگامہ دیکھنے کو ملا۔ نعرہ لگانے والی امولیہ لیونا کو 14 دنوں کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔
Karnataka: Amulya (who raised 'Pakistan zindabad' slogan at an anti-CAA rally in Bengaluru, yesterday) & was charged with sedition, sent to 14-day judicial custody pic.twitter.com/vWS55tDZEQ
— ANI (@ANI) February 21, 2020
شاہین باغ مظاہرین سے مذاکرہ کاروں کی آج پھر ہوگی ملاقات، فی الحال نہیں نکلا کوئی حل
دہلی کے شاہین باغ میں خواتین کا دھرنا و مظاہرہ جاری ہے۔ شہریت ترمیمی قانون، این آر سی و این پی آر کے خلاف دو مہینے سے زیادہ عرصہ سے جاری اس دھرنا و مظاہرہ کو ختم کرنے کی لگاتار کوششیں ہو رہی ہیں، لیکن دہلی پولس و مرکزی حکومت اس میں اب تک ناکام ثابت ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ کے ذریعہ مقرر کردہ مذاکرہ کار وکیل سنجے ہیگڑے اور سادھنا رام چندرن 19 فروری سے شاہین باغ جا کر مظاہرین سے لگاتار بات کر رہی ہیں، لیکن فی الحال کوئی حل نہیں نکل سکا ہے۔ آج ایک بار پھر دونوں شاہین باغ جائیں گے اور تیسرے راؤنڈ کی بات چیت ہوگی۔
یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو