صومالیہ کے موغادیشو میں کار بم دھماکہ، 10 افراد ہلاک، 26 زخمی
صومالیہ کے دار الحکومت موغادیشو میں دو کام بم دھماکوں میں کم از کم 10 لوگ ہلاک ہو گئے جبکہ 26 دیگر زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبروں کے مطابق پولس کمشنر بشیر عابدی محمد نے ہفتہ کو صحافیوں کو بتایا ’’سیدکا جنکشن کے نزدیک بم دھمالہ کے بعد نو لوگ مارے گئے اور 25 دیگر افراد زخمی ہو گئے۔‘‘
پولس سربراہ نے کہا کہ کے ایم-4 جنکشن کے نزدیک دوسرا کار بم دھماکہ ہوا اور حملہ آور کی موت ہو گئی۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی اہلکار نے اس کے زخمی ساتھی کو گرفتار کر لیا۔
یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ دہشت گردوں کی طرف سے ممکنہ حملوں کو روکنے کے لئے شہر کی اہم سڑکوں پر آمد و رفت کو روک کر دار الحکومت کی حفاظت کو سخت کیا گیا۔ القاعدہ سے وابستہ تنظیم الشباب نے حملہ کو انجام دینے کا دعوی کیا ہے۔
– Source بشکریہ قومی آواز بیورو—
