اہم خبر: راول پنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ، مسعود اظہر کے زخمی ہونے کی خبر 

راول پنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ، مسعود اظہر کے زخمی ہونے کی خبر

خبر ہے کہ اتوار کی شام کو راول پنڈی کے آرمی اسپتال میں دھماکہ ہوا ہے اور جیش محمد کا سرغنہ مسعود اظہر اسی اسپتال میں زیر علاج ہے، خبر گشت کر رہی ہے کہ وہ اس دھماکہ میں زخمی ہو گیا ہے۔ اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی ہے۔


ایران-امریکہ کے مابین جنگ سبھی کے لئے خطرناک

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے ایران پر خلیجی علاقے کی صورتحال کو خراب کرنے کے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والی جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی۔ عادل الجبیر نے کہا ’’ہر کوئی اس علاقے میں جنگ کو ٹالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ جنگ سبھی کے لئے خطرناک ہو گی۔ حالات ہمیشہ ایران کی جانب سے خراب ہوئے ہیں۔ ایران نے خلیج میں ایک نہیں بلکہ دو مرتبہ تیل ٹینکروں پر حملہ کیا۔ ایران نے سعودی عرب کی تیل پائپ لائن اور ہوائی پر حوثی باغیوں کے ذریعے بیلسٹک میزائل اور ڈرون سے حملہ کرایا‘‘۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال امریکہ-ایران کے ساتھ ایک تاریخی نیو کلیائی معاہدے سے ہٹنے اور ایران پر پابندی عائد کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ امریکہ نے گزشتہ ماہ خلیج فارس میں جنگی جہاز بھیجے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر خلیج عمان میں تیل ٹینکروں پر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا، لیکن ایران نے اس الزام کی تردید کی تھی، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان اور کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے پر حملہ، ایک کی موت، آٹھ زخمی

ریاض: جنوبی سعودی عرب میں واقع ابھا بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنا کر کیے گئے حملے میں اتوار کو کم از کم ایک شخص کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

العربیہ ٹیلی ویژن نے یہ اطلاع دی ہے۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ہوائی اڈے کے پارکنگ کے علاقے میں ڈرون سے کیے گئے حملے میں شام کے ایک شہری کی موت ہو گئی اور آٹھ دیگر افراد زخمی ہو گئے۔

یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – Source بشکریہ قومی آواز بیورو—-

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading