اہم خبر: بی جے پی لیڈر مکل رائے سے کولکاتا پولس نے حوالہ معاملہ پر پوچھ تاچھ کی


مغربی بنگال: بی جے پی لیڈر مکل رائے سے پولس نے حوالہ معاملہ پر پوچھ تاچھ کی

مغربی بنگال بی جے پی لیڈر مکل رائے سے کولکاتا پولس نے حوالہ کیس میں اہم پوچھ تاچھ کی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ پوچھ تاچھ کالی گھاٹ پولس اسٹیشن میں ہوئی۔ ایک عدالت نے اس سے قبل پولس کو حکم دیا تھا کہ اس کیس میں ایک ایف آئی آر درج ہو۔ کولکاتا پولس نے اس ایف آئی آر میں ان کا نام شامل کیا۔ پوچھ تاچھ فی الحال جاری ہے۔


کرناٹک: شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے 11 ایس ڈی پی آئی کارکنان پولس حراست میں

کرناٹک کے ہبلی میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کر رہے ایس ڈی پی آئی کے 11 کارکنان کو پولس نے حراست میں لے لیا ہے۔ بڑی تعداد میں ایس ڈی پی آئی کارکنان سڑک پر اترے ہیں۔ تمل ناڈو میں بھی ایس ڈی پی آئی کارکنان سڑک پر اتر کر مظاہرہ کر رہے ہیں۔


سابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا کا انتقال، کینسر میں تھے مبتلا

ہریانہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی اور بی جے پی کے سابق رکن پارلیمنٹ اشونی کمار چوپڑا کا آج گروگرام میں انتقال ہو گیا۔ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔


ٹینس: ثانیہ مرزا کی زبردست واپسی، ہوبارٹ انٹرنیشنل ٹورنامنٹ پر کیا قبضہ

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ماں بننے کے بعد ٹینس کورٹ پر شاندار واپسی کی ہے۔ انھوں نے یوکرین کی نادیہ کچنوک کے ساتھ مل کر ہوبارٹ انٹرنیشنل ویمن ڈبلس کا خطاب جیت لیا ہے۔


شہریت قانون کی مخالفت کرنے والے شیطان اور کیڑے: دلیپ گھوش

مغربی بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے جمعہ کے روز شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے لوگوں کی تنقید کرتے ہوئے ایک بار پھر متنازعہ بیان دے دیا۔ انھوں نے ہاؤڑہ میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’جو دانشور حضرات شہریت قانون کے خلاف مظاہرہ کر رہے ہیں وہ شیطان اور کیڑے کی طرح ہیں۔‘‘


اتر پردیش: ضمانت پر چھوٹے نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزم نے متاثرہ کی ماں کو مار ڈالا

اتر پردیش کے کانپور میں دل دہلا دینے والا ایک واقعہ سامنے آیا ہے۔ یہاں پر نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کے ملزمین نے متاثرہ کی ماں کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔ واقعہ میں پانچ ملزمین کے شامل ہونے کی بات سامنے آئی ہے۔ پولس نے چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔

نابالغ سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ 2018 کا ہے۔ اس معاملے میں پولس نے کیس درج کر 6 ملزمین کو گرفتار کیا تھا۔ حال ہی میں ملزمین کو ضمانت مل گئی تھی۔ پولس نے بتایا کہ ضمانت پر آزاد ہونے کے بعد ملزمین متاثرہ کے گھر میں گھسے اور دھمکی دیتے ہوئے کیس واپس لینے کو کہا۔ اس معاملے میں متاثرہ کی ماں اہم گواہ تھیں۔ متاثرہ کنبہ نے کیس واپس لینے سے انکار کیا تو ملزمین نے انھیں بری طرح پیٹا۔


اتر پردیش: یوگی راج میں پھر نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری

اتر پردیش کے متھرا میں نابالغ لڑکی سے اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر کیس درج کر پولس پورے معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading