اہم خبر: آج منگل کوبھی بیشتر اضلاع میں اسکولوں کوتعطیل ٗمہاراشٹرمیں بارش کاریڈ الرٹ

ممبئی:9۔جولائی ( ورق تازہ نیوز) ریاست مہاراشٹر میں کل سے موسلادھار بارش ہورہی ہے ۔بالخصوص ممبئی ٗرتناگیری میں بارش ـآفت بن کر برس رہی ہے ۔ریاست کے بیشتر اضلاع میں بروز منگل کو 9 جولائی کو شدید بارش کی پیش گوئی محکمہ موسمیات نے کی ہے ۔

اسلئے ریاست کے ان اضلاع میں مقامی انتظامیہ یعنی کلکٹر نے اسکولوں اور بارہویں جماعت کے کالجز کو بھی عام تعطیل کااعلان کیا ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے کہاکہ9 جولائی کو ممبئی میں بارش کا ریڈ الرٹ جاری کیاگیاہے

اسلئے ممبئی میونسپل کارپوریشن حدودکے تمام اسکولوں کو منگل کو عام تعطیل رہے گی۔اسی طرح پونے ضلع کے تمام اسکولوں کو منگل کو عام تعطیل دی گئی ہے ۔ نوی ممبئی ٗتھانہ ضلع میں بھی موسلادھاربارش کا اشارہ دیاگیا ہے

اسلئے وہاں بھی منگل کو اسکولوں کو تعطیل رہے گی۔رائے گڑھ کے پنویل میونسپل کارپوریشن حدودکے تمام اسکولوں کو بارش کے پیش نظر 9 جولائی کوتعطیل رہے گی۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading