غزہ میں متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری، ہزاروں افراد کی نقل مکانی

اسرائیلی فورسز نے پیر کے روز غزہ شہر کے متعدد محلوں پر حملہ کیا اور ان پر شدید بمباری کی، جس کے باعث ایک بار پھر ہزاروں فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔کئی مہینوں سے عبرانی ریاست اور فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے درمیان ثالثی کرنے والے ممالک قطر، امریکہ اور مصر کی کوششوں کو ایک ایسے وقت میں جنگ بندی تک پہنچنے کی راہ میں رکاوٹوں کا سامنا ہے جب دونوں فریق اپنے اپنے مطالبات پر اصرار کررہے ہیں۔

زمین پر محصور اور تباہ شدہ فلسطینی پٹی میں لڑائیاں جاری رہیں۔ شمالی غزہ کی پٹی میں عینی شاہدین، شہری دفاع اور حماس کے سرکاری میڈیا آفس نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ شہر کے متعدد محلوں پر حملہ کیا، جن میں الدرج، التفاح، الصبرہ اور تل الھویٰ شامل ہیں۔ اسرائیلی بمباری کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں کو ایک بار پھرنقل مکانی کرنا پڑی ہے۔

غزہ میں شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اسے "درجنوں فلسطینیوں کے مارے جانے اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ اس کا عملہ پرتشدد بمباری میں متاثرین تک نہیں پہنچ سکا‘‘۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ "اسرائیلی افواج نے درجنوں خاندانوں کا محاصرہ کر رکھا ہے”۔

انخلاء کے احکامات
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے لاؤڈ سپیکر کے ذریعے رہائشیوں سے الدرج اور التفاح محلوں کو خالی کرنے کے لیے کہا۔

انہوں نے نوٹ کیا کہ ٹینک کئی محلوں میں تعینات تھے، جبکہ دیگر علاقوں میں فضائی حملوں اور ڈرونز کی مدد سے پیش قدمی کر رہے تھے۔

جنگ کے آغاز کے دس ماہ بعد اسرائیلی افواج نے کئی علاقوں میں لڑائی جاری رکھی ہے۔ شمالی غزہ کے یہ وہ علاقے ہیں جہاں اسرائیلی فوج نے کئی ماہ قبل ان پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ت۔

غزہ کی پٹی کے جنوب میں فوج نے اعلان کیا کہ اس نے رفح میں "30 سے زائد دہشت گردوں” کو ہلاک کر دیا ہے اور خان یونس میں میزائل لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا ہے۔

7 مئی کو اسرائیلی فوج نے مصر کی سرحد پر واقع شہر رفح میں زمینی کارروائی شروع کی، جسےحماس کے خلاف جنگ کا آخری مرحلہ قرار دیا گیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی فوج کے اس آپریشن میں دس لاکھ فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔

حالیہ ہفتوں میں کئی ایسے علاقوں میں لڑائی دوبارہ شدت اختیار کر گئی ہے جن پراسرائیلی فوج نے کنٹرول کا اعلان کر دیا تھا، خاص طور پر شمال میں کئی مقامات اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ یہ کارروائیاں ایک ایسے وقت میں جاری ہیں جب دوسری طرف رفح میں حملے جاری ہیں۔

حماس کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں اب تک کم از کم 38,193 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading