اہم خبریں: کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مواصلاتی خدمات معطل رہیں


کشمیر میں یوم جمہوریہ کے موقع پر مواصلاتی خدمات معطل رہیں

سری نگر: وادی کشمیر میں اتوار کو معمول کے برعکس ملک کے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر تمام مواصلاتی کمپنیوں کی موبائیل فون اور انٹرنیٹ خدمات زائد از 18 گھنٹوں تک معطل رکھی گئیں۔ وادی میں یوم جمہوریہ کے موقع پر صرف انٹرنیٹ خدمات ہی بند کی جاتی تھیں۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مواصلاتی خدمات کی معطلی کا قدم امن دشمن عناصر کی جانب سے مواصلاتی خدمات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے اٹھایا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘معطلی کا مقصد یہ بھی تھا کہ کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکا جائے’۔

وادی میں ہفتہ کو 174 دنوں کے بعد محدود اور مشروط ٹو جی رفتار والی موبائل انٹرنیٹ خدمات تو بعض انٹرنیٹ سروس پرووائیڈرس نے بحال تو کی تھیں لیکن یوم جمہوریہ کے پیش نظر کچھ ہی گھنٹوں تک چالو رکھنے کے بعد پھر معطل کی گئی۔ وادی میں براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات 5 اگست 2019 سے لگاتار بند ہیں۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ تمام مواصلاتی کمپنیوں کی خدمات اتوار کو شام کے وقت بحال کی گئیں۔

جموں توی ایکسپریس کا انجن ہوا ٹرین سے الگ، ایک ہلاک

فتح گڑھ: جموں توی ایکسپریس کا انجن کل دیر رات سرہند کے نزدیک ٹرین سے الگ ہوگیا اور غالباً جھٹکا لگنے سے ڈبہ سے گرکر ایک شخص کی موت ہوگئی۔ ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین لدھیانہ سے رات سوا گیارہ بجے روانہ ہوئی اور اس کا اگلا اسٹاپ انبالہ تھا لیکن سرہند کے نزدیک تقریباً بارہ بجے انجن اور باقی ٹرین کے بیچ لگا ہوا ہک ٹوٹنے سے ڈبے انجن سے الگ ہوگئے۔غالبا جھٹکا لگنے سے ڈبہ کے دروازے پر کھڑا ایک مسافر گرپڑا اور اس کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ بعد میں ریلوے کے اعلی افسران جائے حادثہ پر پہنچے اور ڈبے سرہند ریلوے اسٹیشن پر لائے گئے اور انجن سے جوڑے گئے۔ ٹرین تقریباً تین گھنٹے بعد سرہند سے روانہ ہوسکی۔

افغانستان میں فضائی حملے میں 16 انتہا پسند طالبانی ہلاک

کابل: افغانستان کے شمالی صوبہ بلخ میں سیکورٹی فورسیز کے فضائی حملوں میں کم سے کم سولہ طالبانی انتہا پسند مارے گئے۔ فوج کے شمالی سیکٹر کے ترجمان محمد حنیف رضائی نے اتوار کو بتایا کہ فوج کے ذریعہ بلخ صوبہ میں سنیچر کو طالبان انتہا پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں پر کیے گئے فضائی حملوں میں کم از کم سولہ انتہا پسند ہلاک ہوگئے۔ ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسیز نے جنگی طیاروں کی مدد سے گزشتہ چند دنوں میں بلخ ضلع میں واقع کئی گاؤں میں انتہا پسندوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے مہم شروع کی ہے۔

یوم جمہوریہ کے موقع پر آسام میں دھماکے

گوہاٹی: 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کی صبح مشرقی آسام کم شدت والے چار دھماکے ہوئے۔ ان میں سے تین ضلع ڈبروگڑھ میں ہوئے جبکہ چوتھا دھماکہ ضلع چرائی دیومیں ہوا۔ دھماکے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور نیم فوجی دستوں کے جوان نقصان اور دھماکے کی نوعیت کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے لئے موقع پر پہنچ گئے۔

ریاست کے وزیر اعلی سروانند سونووال نے اس واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا کہ قصورواروں کی شناخت کرکے جلد ہی انہیں گرفتار کیا جائے گا۔ اس واقعہ کے پیچھے یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (الفا)کے دہشت گردوں کا ہاتھ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کیونکہ الفا نے یوم جمہوریہ کی تقریب کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے اور سنیچر کی رات 12 بجے سے اتوار کی شام چھ بجے تک ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔

راج پتھ پر ملک کی فوجی طاقت کا نظارہ

نئی دہلی: ملک کے 71 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر اتوار کو دارالحکومت کے راج پتھ پر خوبصورت پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کی فوجی طاقت، ثقافتی تنوع اور ترقی کے شاندارمناظر دیکھنے کو ملے۔ اس بار کی پریڈ میں حال ہی میں ایئر فورس میں شامل چنوک اور اپاچی ہیلی کاپٹروں کے علاوہ ٹینک ٹی -90 بھیشم، بالوے مشین پيكیٹ ( بی ایم پی – دوم)، کے 9 ورج -ٹی، دھنش گن سسٹم اور خلائی اسلحہ نے ملک کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کیا۔

صدر رام ناتھ كووند نے آج راج پتھ پر ترنگا لہرایا اور پریڈ کی سلامی لی۔ فوج نے انہیں 21 توپوں کی سلامی دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس موقع پر انڈیا گیٹ پر واقع نیشنل وار میموریل پر جاکر ملک کی حفاظت کے لئے اپنی جان نچھاور کرنے والے شہید جوانوں کو گلہائے عقیدت پیش کی۔ برازیل کے صدر جائر بولسونارو اس بار مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔

اس بار کی پریڈ کی قیادت دہلی کے علاقے کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل اسِت مستری نے کی۔ دہلی علاقہ کے چیف آف اسٹاف (سي اوایس) اور میجر جنرل اشوک ککڑ پریڈ کے ڈپٹی کمانڈر رہے۔

پریڈ میں پہلی بار فوج کے فضائی دفاعی دستے، رڈار، پیراشوٹ دستہ ، دھنش 45 کیلیبر آرٹلری گن،کے 9، ورج ٹی خاص رہے۔ اس کے علاوہ پریڈ میں فوج کے دستے کی کمان کیپٹن تانیہ شیر گل اور سگنل کور ٹرانسپورٹیبل سیٹلائٹ ٹرمینل (ٹي ایس ٹي) وہیکل کی کمان- 21 سگنل گروپ کی میجر شینا نائر نے سنبھالی۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر قومی دارالحکومت میں سیکورٹی کے زبردست انتظامات

نئی دہلی: 71 ویں یوم جمہوریہ کی تقریب کے پیش نظر اتوار کو قومی دارالحکومت میں سیکورٹی کے زبردست انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں ہو رہے شہریت ترمیمی قانون (سي اےاے) کی مخالفت کے سبب اس بار سیکورٹی زیادہ سخت کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق راج پتھ سے لال قلعہ تک آٹھ کلومیٹر طویل پریڈ پر سخت نگرانی رہے گی۔

دہلی کے مختلف علاقوں میں کل 150 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جن میں چاندنی چوک، لال قلعہ اور جمنا كھادر کے علاقے شامل ہیں۔ دہلی کے تمام میٹرو اسٹیشن پر سیکورٹی انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔ ساتھ ہی ریلوے اسٹیشنوں، ہوائی اڈوں اور بس ٹرمینلز پر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔

دہلی پولیس کی ہدایات کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات کو ذہن میں رکھتے ہوئے دہلی میٹرو کی سروس اتوار کو کچھ میٹرو اسٹیشنوں پر جزوی طور پر ملتوی رہے گی۔ سینٹرل سکریٹریٹ اور ادیوگ بھون میٹرو اسٹیشن پر دوپہر 12 بجے تک ٹریفک معطل رہے گا۔ وہیں پٹیل چوک اور لوک کلیان مارگ میٹرو اسٹیشن پر صبح 8:45 سے دوپہر 12 بجے تک میٹرو سروس ملتوی رہے گی۔

صدر کووند نے لہرایا قومی پرچم، پریڈ میں دفاعی قوت کا مظاہرہ

دہلی کے راج پتھ پر یوم جمہوریہ کی اہم تقریب میں صدر کووند یہاں پہنچنے پر وزیر اعظم مودی نے ان کا استقبال کیا۔ اب راج پتھ پر عظیم الشان پریڈ کا آغاز ہو گیا ہے جس میں ہوندوستان کی دفاعی قوت نظر آ رہی ہے۔


26 جنوری پر ملک بھر میں تقریبات، راج پتھ پر دفاعی قوت کا مظاہرہ

ملک بھر میں آج 71 واں یوم جمہوریہ جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر دہلی کے راج پتھ پر ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس تقریب میں ملک کی فوجی قوت، بیش قیمتی ثقافتی ورثہ اور سماجی و اقتصادی ترقی کا شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس دوران، ایئر فورس کے طیارے آسمان میں مارچ پاسٹ کریں گے۔ یوم جمہوریہ کی تقریب برازیل کے صدر جیر میسیئس بولسنارو میں مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہیں۔


یوم جمہوریہ پر پریڈ کو دیکھنے ہزاروں افراد راج پتھ پہنچ گئے ہیں۔ یہاں لوگ قطار میں بیٹھے ہیں اور پریڈ کے شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم اور صدر جمہوریہ نے مبارک باد پیش کی


یہ ایک سینڈیکیٹیڈ فیڈ ہے ادارہ نے اس میں کوئی ترمیم نہیں کی ہے. – بشکریہ قومی آواز بیورو

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading