اگلے دو دنوں میں جنوبی ساحلی آندھرا پردیش میں طوفان کا خطرہ

جنوبی ساحلی آندھراپردیش میں طوفان کا خطرہ آئندہ دو دنوں کے دوران دیکھا جارہا ہے۔ جنوب مشرق اور اس سے متصل وسطی خلیج بنگال میں بنا ہوا کا دباو مغربی ۔شمال مغربی سمت پیش قدمی کرتے ہوئے مغرب۔شمال مغربی پورٹ بلیر سے تقریبا330کیلو میٹر اورچنئی کی مشرق سے تقریبا1055اور نیلور کے مشرق ۔جنوب مشرق سے 1120کیلومیٹر پر مرکوز ہے۔ آئندہ 12گھنٹوں کے دوران اس کے سمندری طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور آئندہ 36گھنٹوں کے دوران شمالی تمل ناڈو اور72گھنٹوں کے دوران جنوبی اے پی کے ساحل پر ہونے کا امکان ہے۔اس کے پیش نظر جنوبی ساحلی اضلاع میں بارش کاامکان ہے۔فی الحال ماہی گیروں کو کوئی انتباہ نہیں دیا گیاہے ۔تاہم ہندوستانی محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اس میں شدت کاامکان ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading