بلولی: مانجرا ندی میں 2مسلم نوجوانوں کی ڈوب کر موت

bilbiloli 1

بلولی:11نومبر۔ (ابرار بیگ ) تعلقہ بلولی سے دس میل کے فاصلے پر موجود یسگی بریج سے گزرنے والی مانجرا ندی میں موجود ایک بڑے گڑھے میں ڈوبنے سے دونوجوان فوت ہو گئے۔ تعلقہ بلولی کے کاسرالی گاو¿ں سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان افتخار معین عمر 20 سال اورنواز نظیر قریشی عمر 20 سال آج 11نومبر کو یسگی بریج کے نیچے ندی میں پانی کی سطح کم ہونے کی وجہہ سے تفریح کے لئے گئے تھے ۔جب یہ دونوں ندی کے اندر اترے تو انھیں پانی کی گہرائی کااندازہ نہیں ہوسکااور دونوں ایک گڑھے میں غرقاب ہوگئے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولس جائے واردات پر پہنچ گئی۔ان نوجوانوں کے گھر والوں کو بھی مطلع کردیاگیاتھا ۔سبھی رشتہ دار فی الفور جاے واردات پر پہنچ گئے۔آج دوپہرایک بجے افتخار معین عمر 20 سال اورنواز نظیر قریشی اور امجد بابو یہ تینوں نوجوان کاسرالی سے بذریعہ موٹرسائیکل بودھن گئے تھے ۔ اسکے بعد واپسی میں دوپہر تین بجے یسگی میں مانجرا ندی کے پاس پانی کے گہرے گڑھے میں تیراکی کیلئے تینوں نوجوانوں نے اپنی موٹرگاڑیاں کنارے کھڑے کرکے اتر گئے۔ نواز اورافتخارندی کے درمیان میں تیراکی کررہے تھے جبکہ امجد ایک کنارے تھا ۔ندی میں موجود گڑھے میں پانی گہراتھا جس کااندازہ یہ دونوں کو نہیں ہوا اور دونوں ایک ساتھ اندر ڈوب گئے جس کے بعدباہر نہیں آئے ۔اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی کاسرالی اوربلولی کے نوجوانوں نے کافی محنت کی لیکن دونوںنوجوانوںکی موت ہوچکی تھی ۔انکی نعشوں کوبعد میںباہر نکالاگیا ۔اس دردناک واقعہ سے سارے گاو¿ ں میںغم کاماحول ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading