بلولی میں مولانا ابولکلام آزاد کا یوم پیدائش منایاگیا

بلولی:۔11نومبر۔،(ابرار بیگ )بھارت کے پہلے وزیر تعلیم بھارت رتن مولانا ابولکلام آزاد کے یوم پیدائش کو ہرسال قومی یوم تعلیم کے طور پر منایاجاتا ہے۔ بلولی میں بھی اس یوم کا بڑے ہی جوش و خروش کیساتھ اہتمام کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ہننو میا ںقریشی پبلک لائبریری میں مولانا ابولکلام آزاد کی تصویر پرگلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔اس موقع پر سنیر صحافی گووند منڈکر، صحافی ابرار بیگ، حافظ احمد بیگ، اے جی قریشی،شنکر مہاجن،شیخ پاشا، محسن خان، سید ریاض، شیخ واجد، ببسونت منڈکر، کے علاوہ دیگر افراد موجود تہے۔ واضح رہے کے مولانا ابولکلام آزاد کی یوم پیداش کو سرکاری دفاتر میں منانے کے لئے سال 2008 میں اس وقت کے وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے ایک جی آر نکالا تھا جس کے بعد سے اس پر عمل آوری ہورہی ہے۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading