اگر ایک جاہل شخص ملک کی قیادت کر رہا ہو تو… نصیرالدین شاہ کی وزیرِ اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید

ممبئی: معروف بالی ووڈ اداکار ناصرالدین شاہ نے ایک بار پھر وزیرِ اعظم نریندر مودی کی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایک جاہل شخص کسی ملک کی قیادت کر رہا ہو تو اس ملک کا مستقبل تشویشناک ہو جاتا ہے۔ ان کے یہ ریمارکس ایک حالیہ ویڈیو پیغام اور انٹرویو کے دوران سامنے آئے، جہاں وہ طلبہ کے خلاف کارروائی کا ذکر کرتے ہوئے جذباتی بھی ہو گئے۔

ناصرالدین شاہ نے کہا کہ طلبہ کے خلاف طاقت کے استعمال اور اختلافی آوازوں کو دبانے جیسے اقدامات ایک جمہوری ملک کے لیے مناسب نہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ اختلافِ رائے کا احترام کیا جائے اور جمہوری اداروں کو مضبوط بنایا جائے۔

اداکار کا یہ ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے، جس پر مختلف حلقوں کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بعض افراد نے ان کے مؤقف کی حمایت کی، جبکہ بعض نے ان کے بیانات پر اعتراض بھی کیا۔

تاہم، اس خبر کے شائع ہونے تک وزیرِ اعظم نریندر مودی یا مرکزی حکومت کی جانب سے ناصرالدین شاہ کے ان بیانات پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading