اجیت دادا کا حادثہ نہیں بلکہ سازش تھی؛ بھاسکر جادھو کا سنسنی خیز دعویٰ

ممبئی: مہاراشٹر کی سیاست میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی ہے۔ شیو سینا (ادھو ٹھاکرے گروپ) کے سینئر رہنما اور رکن اسمبلی بھاسکر جادھو نے مرحوم اجیت دادا پاٹل کی موت کے حوالے سے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض ایک حادثہ نہیں بلکہ ایک منصوبہ بند سازش (گھات پات) تھی۔

اجیت دادا کی یومِ پیدائش کے موقع پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے بھاسکر جادھو نے کہا کہ 28 جنوری 2026 کو بارامتی کے قریب پیش آنے والا چارٹرڈ طیارے کا حادثہ مشکوک تھا اور انہیں یقین ہے کہ اس کے پیچھے سازش کارفرما تھی۔ تاہم انہوں نے اپنے اس دعوے کے حق میں کوئی نیا ثبوت پیش نہیں کیا۔

بھاسکر جادھو نے اجیت دادا کی انتظامی صلاحیتوں، سخت نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے جذبے کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بے شمار کارکنوں کے لیے ایک مثالی رہنما تھے۔ ان کے اس بیان کے بعد ریاست کی سیاسی فضا ایک بار پھر گرم ہو گئی ہے اور مختلف سیاسی حلقوں سے ردِعمل سامنے آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اجیت دادا کی موت کے بعد بھی اس حادثے پر مختلف سیاسی رہنماؤں کی جانب سے سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، جبکہ متعلقہ تفتیشی اداروں کی جانچ جاری ہے۔ سرکاری طور پر اب تک کسی سازش کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading