اپنے نونہالوں کو خسرہ اور روبیلہ امراض سے بچائیں

راج اُردو پرائمری اسکول میں خسرہ روبیلہ کیمپ کا کامیاب انعقاد

ناندیڑ ©:29اکتوبر(راست) حافظ عبدالقادر راج ویلفیئر اینڈ ایجو کیشنل سوسائٹی ،ناندیڑ کے زیر انصرام جاری قدیم شہر کے علاقہ دیگلور ناکہ سے منسلک مال ٹیکڑی روڈ پر واقع محمدیہ کالونی ناندیڑ میں اپنے نونہالوں کو خسرہ ، روبیلہ جیسی مہک امراض کے بچاو¿کے ضمن میں سوسائٹی کے بانی و صدر مدرس محمد صابر عرف بابو راج کی صدارت میںمدرسہ ہذا کے وسیع ترین کیمپس حال میں ایک سرپرستوں کی میٹنگ منعقد کی گئی ۔ اس میٹنگ میں ناندیڑ و اگھالہ شہر میونسپلکارپوریشن کی محکمہ صحت کی ڈاکٹروں کی ٹیم کی آمدہوئی ۔ اس موقع بطور مہمان خصوصی مولانا حافظ محمد ارشد خطیب و امام مسجد محب اللہ دیگلور ناکہ ناندیڑ اور مولانا محمد اشفاق معلم معہد ادارہ انعام الحسن ؒ محمدیہ کالونی ناندیڑ تشریف فرمائیں ۔ اس موقع سوشیل ہاسپٹل کے میڈیکل آفیسر جناب محمد رافع انصاری کے علاوہ دیگر میڈیکل افسران نے سیکڑوں سر پرستوں مخاطبت کی اور اپنے مخصوص انداز میںخسرہ اور روبیلہ اس مہلک مرض کی معلومات دی ۔ اور اس مرض سے بچنے کی تدابیر پر بھی روشنی ڈالی ۔اس موقع پر صدر مدرس محمد صابر اور سینئر ٹیچر پٹھان لیاقت علی خان نے بھی مخاطبت کر کے سر پرستوں خسرہ ،روبیلہ مرض سے اپنے نونہالوں کو بچانے کیلئے حکومت کا تعاون کرنے کی سرپرستوں سے گزارش کی اور مشورہ دیا ۔حاضرین سرپرستان نے میڈیکل آفیسر س کے علاوہ صدر مدرس محمد صابر اور سینئر معلم پٹھان لیاقت علی خان اور علمائے کرام کی بتلائی گئی احتیاطی تدابیر اور مفید مشورہ پر عمل کی اپیل کی اُس پر تمامسرپرستوں نے اپنی رضا مند ی کا اظہار کیا ۔ جلسہ کا اختتام حسیب الدین اور محسن سر کے شکریہ پر عمل میں آیا ۔اس میٹنگ کو کامیاب بنانے کے لئے تمام تدریسی غیر تدریسی عملے انتھک محنت کی ۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading