پرتور کے جوڈیشیل مجسٹریٹ صفد رقاضی نے فیصلہ سنایا
پرتور:29اکتوبر۔(اکرم چوہان ) کھیت میں کام کررہی خاتون کو اکیلادیکھکراسکے ساتھ چھیڑ کرنے والے شخص کواس مقدمہ میں پرتور کے جوڈیشیل مجسٹریٹ جناب قاضی نے آج ایک سال کی سزاسنائی ہے ۔
پرتور تعلقہ کے موضع پوکھری میں سال 2013ءمیں ایک بیوہ خاتون اپنے کھیت میں کام کررہی تھی اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھاا س لئے ملزم رمیش بھڈاگرے نے غلط نیت سے اس خاتون کاہاتھ پکڑااوراسکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے جنسی ہراسانی کی ۔اس معاملے میں متعلقہ پولس اسٹیشن میں جرم نمبر 5/2013 کے تحت مقدمہ درج کیاگیاتھا ۔ آج 29 اکتوبر کواس معاملے پرفیصلہ سناتے ہوئے پرتور کے جوڈیشیل مجسٹریٹ (ایف سی) و سیول جج جناب صفدرقاضی نے ملزم کو قصوروار ٹھہراتے ہوئے ایک سال کی قید اور ایک ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی ہے ۔واضح رہے کہ اس مقدمہ میں کوئی عینی شاہد کا بیان درج نہیں ہوا کیونکہ جب واردات رونما ہوئی اس وقت وہاں کوئی عینی شاہد نہیں تھا۔اسکے باوجود جج قاضی نے خاتون کی گواہی کو اہم مانتے ہوئے جراءت مندانہ فیصلہ دیااور متاثرہ خاتو ن کو انصاف دلوایا ہے ۔