دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی خداد ادصلاحیتوں کی بدولت دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں، ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کا شمار بھی ایسے ہی افراد میں کیا جا سکتا ہے جو حیرت انگیزبرقی(الیکٹرک) صلاحیتوں کا مالک ہے۔

ہندوستان سے تعلق رکھنے والا ابو طاہرنامی بچہ اپنے ہاتھ ہی نہیں بلکہ پیروں اور جسم کے کئی حصوں سے ایل ای ڈی بلب جلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

حقیقی دنیا کے اس الیکٹرک بوائے کی یوں اپنے ہاتھ کی انگلی سے بلب روشن کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک ہزاروں افراددیکھ چکے ہیں۔

برقی صلاحیتوں کے حامل اس بچے کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جسم میں پسینے کے غنود کی کمی کی وجہ سے انسانی جسم میں برقی شعائیں پیدا ہوتی ہیں تاہم سائنسدانوں کی جانب سے مزید تحقیق کی جارہی ہے۔