آر بی آئی نے جاری کیا 20 روپے کا نیا نوٹ ، جانیں خاصیت

ممبئی : بھارتیہ ریزرو بنک نے جمعہ کو اعلان کیا ہے کہ بھارت میں جلد 20 روپے کا نیا نوٹ آنے والا ہے ۔ اس نوٹ پر آر بی آئی گورنر شکتی کانت داس کے دستخط ہوں گے ۔ بتا دیں کہ یہ نوٹ بھی مہا تما گاندھی کی نئی سیریز کے ہی ہوں گے ۔ آیئے جانتے ہیں کہ پرانے نوٹوں کے موازنے میں اس نوٹ میں کیا بدلاؤ کئے گئے ہیں ۔

آر بی آئی نے 20 روپے کے نئے نوٹ کی ایک تصویر جاری کی ہے اور اطلاع جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس نوٹ کا رنگ ہرا بن لئے ہوئے پیلا ہوگا ۔ اس کے ساتھ ہی آپ کو بتا دیں کہ نوٹ کے پیچھے ایلورا کی گفاؤں کی تصویر ہوگی ۔ جو بھارت کی ثقافتی وراثت کو ظاہر کرتا ہے ۔

نوٹ کے پچھلے حصے پر سال کے ساتھ سوچھ بھارت کا نعرہ بھی لکھا ہوگا ۔ آر بی آئی نے اعلان میں یہ بھی بتایا کہ نئے نوٹ آنے کے بعد پرانے نوٹ بھی چلن میں رہیں گے یعنی پرانے نوٹوں پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ۔

#RBI #New20RsNote #UrduNews RBI

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading