شتروگھن سنہا نے جناح کی تعریف میں پڑھے قصیدے۔ بتایا کانگرس پریوار کا حصہ

بی جے پی چھوڑ کر کانگرس کا دامن تھامنے والے شتروگھن سنہا نے پاکستان کے بانی محمد علی جناح کی تعریف میں قصیدے پڑھے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے جناح کو کانگرس خاندان کا رکن بتایا ہے۔ مدھیہ پردیش کے چھندواڑہ میں وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کے بیٹے نکلناتھ کے لئے پرچار کرنے پہنچے شتروگھن سنہا نے کہا کہ کانگرس خاندان مہاتما گاندھی سے لے کر سردار ولبھ بھائی پٹیل تک، محمد علی جناح سے لے کر جواہر لال نہرو تک، اندرا گاندھی سے لے کر راجیو گاندھی اور راہل گاندھی تک کی پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی آزادی اور ترقی میں ان تمام کی شراکت ہے۔تو میں کانگرس پارٹی میں آیا ہوں اور ایک بار آ گیا ہوں تو اب مڑ کر کہیں واپس نہیں جاؤں گا۔چھندواڑا میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے شاعرانہ انداز میں بی جے پی پر نشانہ لگایا۔انہوں نے کہا کہ کچھ تو مجبوریاں رہی ہوں گی، ورنہ کوئی یوں ہی بے وفا نہیں ہوتا۔

بتا دیں کہ شتروگھن سنہا کو کانگرس نے پٹنہ صاحب سے ہی لوک سبھا کا ٹکٹ دیا ہے ۔ سنہا اسی سیٹ سے بی جے پی کے ایم پی رہے ہیں۔شتروگھن سنہا کا مقابلہ بی جے پی کے روی شنکر پرساد سے ہے۔

#UrduNewsMadhyaPredesh #Congress #ShatrughanSinha #BJP #Jinnah #Kamalnath

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading