اویسی کے مجوزہ پروگرام پر مسلم یونیورسٹی میں حالات کشیدہ فساد کروانے کی سازش

علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں میڈیا اہلکاروں اورطلبہ لیڈروں کے ساتھ غلط برتاو کرنے کی خبرآرہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ اے ایم یوکے انتظامی عمارت پراسدالدین اویسی کی مجوزہ آمد کی مخالفت کررہے طلبا لیڈراجے سنگھ کو دوسرے طلبہ فریق نے پیٹا ہے۔ یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ اے ایم یوسرکل کے پاس سے گزررہے بی جے پی لیڈرمکیش لودھی پربھی فائرنگ کی گئی۔

اس پورے معاملے پرایم یوطلبہ یونین کےعہدیداران کا کہنا ہےکہ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آرایس ایس) کےغنڈےعلی گڑھ میں فساد کراکرالیکشن میں پولرائزیشن کرانا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بی جے پی لیڈروں پرپستول سے طلبا کی طرف فائرنگ کرنے کا الزام عائد کیا۔

اپنی رائے یہاں لکھیں

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading