
اورنگ آباد، 10 جولائی (یواین آئی) مہاراشٹر کے وزیرصنعت سبھاش دیسائی نے کہا کہ کورونا وائرس کے انفیکشن کو قابو میں کرنے کے لئے 9 روز کے لئے نافذ جنتا کرفیو کے دوران صنعتی اکائیوں کو رعایت دی جائے گی۔
مسٹر دیسائی نے جمعہ کے روز کلکٹر کے دفتر میں کورونا کے سلسلے میں ہوئی جائزہ میٹنگ کے دوران یہ اطلاع دی۔
مہاراشٹر انڈسٹریئل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ایم آئی ڈی سی) کی جانب سے پہلے دوائیوں، فوڈ پروڈکشن اور پروسیسنگ اور برآمد کے شعبوں کو اس دوران کام کرنے کی چھوٹ دی گئی ہے۔ ان کی سپلائی کرنے والوں کو بھی رعایت دی گئی ہے۔
اورنگ آباد شہر سے صنعتی یونٹوں تک آنے جانے کے لئے مقررہ کاروں اور بسوں کے ذریعہ اجازت لی جاسکتی ہے۔
اورنگ آباد میں کورونا وائرس کے 160 نئے کیسز
اورنگ آباد، 10 جولائی (یواین آئی) مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا وارئس کے 160 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 7832 ہوگئی ہے۔ ان نئے معاملوں میں 86 مرد اور 74 خواتین شامل ہیں۔
ضلع انتظامیہ کے محکمہ صحت نے آج بتایا کہ نئے معاملوں میں 121 اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن علاقہ کے ہیں جبکہ 39 معاملے گاوں کے علاقوں سے ہیں۔ابھی تک اس وبا سے 338 افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور 4162 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس وقت 3332 سرگرم معاملے ہیں۔