بریکینگ نیوز: ناندیڑ ضلع میں 12جولائی تا 20 جولائی تک کرفیو نافذ

ناندیڑ:10۔جولائی(ورق تازہ نیوز) ناندیڑ کے ضلع کلکٹر ڈاکٹر ویپن اٹنکر نے آج 10 جولائی کو ایک آرڈر جاری کرتے ہوئے ناندیڑ ضلع میں 12جولائی تا 20 جولائی کی درمیانی شب تک کرفیو نافذ کردیا ہے ۔
جبکہ ضروری اور لازمی خدمات کو اس سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے ۔جبکہ دیگر خدمات صبح سات بجے تا دوپہر دو بجے تک کی جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
کرفیو کے دوران درج ذیل کاروبارات‘ شخص ‘اشخاص کورعایت دی گئی ہے۔
۱) تمام سرکاری دفاتر ‘اُن کے ملازمین ‘ موٹر گاڑیاں‘ تمام سرکاری گاڑیاں‘البتہ ملازمین کواپنے ساتھ سرکاری شناختی کارڈ رکھنا ہوگا ۔(۲)تمام سرکاری اور خانگی دواخانے ‘ تمام دواﺅں کی دوکانیں ‘ میڈیکل ملازمین۔میڈیکل کی ضرورری خدمات انجام دینے والے افراد ‘۔ جانوروں کے دواخانے اور ان کی دواﺅں کی دوکانیں۔۳) پرنٹ میڈیا‘ الیکٹرانک میڈیا کے مدیران ‘ نامہ نگار‘صحافی ‘ اخبار فروخت کرنے والے ایجنٹ اورہاکرس جو گھر پہنچ کر اخبارتقسیم کرتے ہیں۔ ۴)راشن(کوپن) کی سستے بھاو کی دوکانیں صبح 7تا دوپہر دو بجے تک کھلی رہیں گی ۔ ۵)ہفتہ واری بازار ‘ پھل ‘بھاجی مارکیٹ بند رہیںگے ۔ البتہ بھاجی پالا اور پھل ایک جگہ کھڑے رہے کرفروخت کرنے پرپابندی رہے گی یہ لوگ گلی ‘کالونی ‘سوسائٹی میںجاکراشیاءصبح سات تادوپہر دو بجے تک فروخت کرسکتے ہیں ۔۶) دودھ والے دودھ ایک جگہ کھڑے رہے کر فروخت نہیں کرسکتے ۔گلی ‘کالونی‘سوسائٹی وغیرہ میں جاکرفروخت کرنے پر پابندی نہیں ہے ۔ان کا وقت صبح سات تادوپہر دو بجے تک رہے گا۔۷)جارواٹر صبح سات تا دوپہرگیارہ بجے تک گھرجاکر سپلائی کئے جاسکتے ہیں۔۸) عدالتوں کے ملازمین کو عدالتی کام کاج کیلئے اجازت رہے گی۔ ۹) گھریلو گیس صبح سات تادوپہر دو بجے تک سپلائی کی جاسکتی ہے ۔ ۰۱)پٹرول ااور ڈیزل پمپ جاری رہیںگے ۔۱۱)کھاد ‘ بیجوں کی دوکانیں صبح سات تادوپہردوبجے تک کھلی رہیں گی ۔ ۲۱) کاشتکاری کے کاموں کو جاری رکھنے کی مکمل اجازت دی گئی ہے ۔ ۳۱)صنعتی کارخانے شروع رہیںگے ۔لیکن مزدوروں کے لئے سماجی فاصلے پرعمل کرنا لازمی ہوگا ۔ ۴۱) بنک ضروی کاموں کےلئے شروع رہیں گے۔۵۱) ضلع سے باہرمقام کو اورباہر مقام سے ضلع میںداخل ہونے کےلئے ای ۔ پاس حاصل کرنا ضروری ہے ۔

web title : Breaking News: #Curfew will be imposed in #Nanded district from July 12 to July 20

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading