امبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی کے قومی صدرنواب محمد کاظم علی خان سخت علیل

Nawabحیدرآبادیکم جولائی(یواین آئی) امبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی کے قومی صدر نوا ب محمد کاظم علی خان سخت علیل ہیں۔وہ حیدرآباد کے اسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو)میں زیر اعلاج ہیں۔امبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی کے سابق آل انڈیا یوتھ صدر محمد فرید خان نے بتایا کہ نواب کاظم علی خان گزشتہ ایک ہفتے قبل معمولی بیمار ہوگئے اس کے بعد گھر میں اعلاج ہورہا تھا لیکن گزشتہ روز اچانک ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

انہوں نے نواب کاظم علی خان کیلئے تمام لوگوں سے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے خدا کے نیک بندے صدی کو چند ہی ملتے ہیں جو اپنی زندگی کا مقصد ہی خدمت خلق کو بنالیتے ہیں۔نواب کاظم علی خان نہ صرف ایک پارٹی کے بانی اور صدر ہیں بلکہ درجنوں ٹرسٹوں کے چیئرمین بھی ہیں۔ نواب کاظم علی خان نے معاشرہ کے ہر طبقے تک پہنچنے اور ان کی مدد کرنے کے لئے الگ الگ ٹرسٹ کا قیام کیا ہے جس کے ذریعے وہ ہندوستان کے تمام طبقے کے درمیان فلاحی اور رفاہی خدمات کو انجام دیتے ہیں۔ان کے پاس جو بھی گیا انہوں نے کبھی کسی کو مایوس نہیں کیا ہے بلکہ ہر آنے والے کی فریاد سنتے اور فوراً ان کی مدد کرتے ہیں۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ انہیں جلد شفا کاملہ عاجلہ عطا فرمائے۔

Discover more from ورق تازہ

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading