سی سی ٹی وی وڈیو *اورنگ آباد میں دل دہلادینے والا حادثہ » بے قابو ٹرک نے شہر میں گھس کر راہگیروں کو کچل ڈالا: ایک کی موت کئی زخمی
Watch Video below 👇
اورنگ آباد: (ورق تازہ نیوز) آج شام اورنگ آباد شہر میں ایک دل دہلادینے والا واقعہ پیش آیا جس میں ایک حیوان ٹرک ڈرائیور نے ٹرک کو شہر میں گھسادیا اور کئی لوگوں کو کچل ڈالا. یہ واقعہ ہرسول سے چیلی پورہ کے راستے پر آج شام کے بعد پیش آیا. تیز رفتار ٹرک نے کئی لوگوں اور گاڑیوں کو اڑایا۔ اس واقعہ میں ایک شخص کی موت اور کئی لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پھلمبری سے آنے والے ایک ٹرک نے بے قابو ہوکر راہگیر کو کچلنا شروع کردیا یہ ٹرک سانگوی ھرسول ہوتا ہوا یہ ٹرک ہڈکو کارنر پہنچا ہڈکو کارنر کے بعد لیبر کالونی. لیبر کالونی کے بعد شاہ گنج میں نظام الدین اولیا کی درگاہ کے پاس ٹرک کو روک لیا اور وہاں موجود ہجوم نے ڈرائیور کو بری طرح پیٹ دیا. اس واقعہ میں ایک شخص کی موت کی تصدیق پولس نے کی ہے جبکہ کو کئی افراد زخمی ہے اس تعلق سے اورنگ آباد کی پولیس کمشنر چیریجنیوی پر ساتھ نے میڈیا کے سامنے تفصیلات بتائیں.
زخمیوں کو گھاٹی اسپتال میں شریک کیا گیا ہے.




ٹرک نمبر ایم ایچ 18 اے اے 1423 جو پھلمبری سے اورنگ آباد آرہا تھا. ڈرائیور کا نام پروین مورے بتایا جارہا ہے. پولس اس معاملہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے. اس حادثہ کی وجہ سے شہر میں ہلچل مچی ہوئی ہے. دلخراش واقعہ کی تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں.