برادران وطن ابھئے ٹکسال،وجئے وانکھیڑے،باڑو بھاﺅ سمیت خواتین کے یوم جمہوریہ پر خصوصی خطابات کے علاوہ اسکولی طالبات نے پیش کئے حب الوطنی پر ترانے اور نظمیں

اسی سلسلہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ۶۲ جنوری یوم جمہوریہ کے موقع پر ابھئے ٹکسال(ضلع صدر کمیونسٹ پارٹی)وجئے وانکھیڑے (ضلع صدر بام سیف)باڑو بھاﺅ بھیم آرمی نے خطاب کئے۔ابھئے ٹکسال نے کہا کہ یہ ملک اور دستور کو بچانے کی لڑائی ہے۔ اور ہمیں اس پر مستقبل ڈٹے رہنا ہے۔یہ مسئلہ صرف مسلمانو ںکا نہیں ہے بلکہ ہم سب اقلیتوں کا ہے جسے ہم سب کو مل کر ہی لڑنا ہوگا۔ ۶۲جنوری کی مناسبت سے اسکول وکالجس کے طلباءوطالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اور بڑے جوش وخروش کے ساتھ انقلابی نظمیں ترانے اور تقاریر کیں۔

ساتھ ہی حب الوطنی پر مبنی گیت گاکر این آر سی سمیت کالے قانون کے خلاف احتجاج درج کروایا۔خوااتین کے احتجاجی دھرنے کے سیشن کی نظامت عرشیہ فردوس منزہ نے کی۔ وہیں معصوم بچوں نے سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت میں ڈرائنگ بناکر منتظمین کے سپرد کیا۔
